منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

مشہور معیشت دان کو عبوری نگران وزیراعظم بنایا جانے کا امکان

datetime 17  مئی‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )مشہور معیشت دان کو عبوری نگران وزیراعظم بنایا جانے کا امکان۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ حفیظ شیخ کو نگران وزیراعظم بنائے جانے کا امکان ہے ، جبکہ شیخ رشید احمد نے بھی اس حوالے سے کہا ہے کہ ایک معیشت دان کو

نگران وزیراعظم بنانے کا فیصلہ ہو گیا ہے ۔واضح رہے کہ سابق وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ متحدہ عرب امارات سے کراچی پہنچے تو اس وقت ائیرپورٹ پر غیر معمولی سیکیورٹی دیکھنے میں آئی۔ ان کو انتہائی سیکیورٹی میں وہاں سے لے جایا گیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق جناح ٹرمینل پر عبدالحفیظ شیخ کو انتہائی غیرمعمولی پروٹوکول دیا گیا، سادہ لباس اہلکار انہیں سخت حفاظتی حصار میں ائیرپورٹ سے باہر لے کر گئے۔ذرائع نے بتایا کہ عبدالحفیظ شیخ خلیجی ائیرلائن فلائی دبئی کے ذریعے وطن پہنچے، ان کے ہمراہ بیگیج بھی نہیں تھا۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں وزیر خزانہ رہنے والے عبدالحفیظ شیخ امریکا سے براستہ دبئی کراچی پہنچے تھے۔سابق وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو کراچی پہنچنے پر وزیراعلیٰ سندھ کا پروٹوکول اپنے ساتھ لے گیا۔ذرائع کے مطابق جناح ٹرمینل پر لاؤنج سے باہربڑی تعداد میں پولیس اہلکار بھی تعینات تھے۔ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق عبدالحفیظ شیخ امریکا سے براستہ دبئی کراچی پہنچے۔ جناح ٹرمینل پر عبدالحفیظ شیخ کو انتہائی غیر معمولی پروٹوکول دیا گیا۔ سادہ لباس اہلکار حفیظ شیخ کو سخت حفاظتی حصار میں ائیرپورٹ سے باہر لے گئے۔دوسری جانب سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کھیل ختم ہو گیا، ہماری فوج دور اندیش ہے۔ طے ہو گیا معیشت دان نگران وزیراعظم آ رہا ہے۔ پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ 31 مئی تک اہم فیصلے ہونے جا رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…