منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

میں آپ کو آپ کا دین سکھا رہا ہوں عمران خان کا کوہاٹ جلسے سے خطاب

datetime 17  مئی‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے جلسے سے خطاب میں کہا ہے کہ لوٹوں کے خلاف فیصلے پر سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کرتے ہیں، سپریم کورٹ نے پاکستان کی اخلاقیات کو گرنے سے بچایا جبکہ ہم چوروں کو ملک پر مسلط نہیں ہونے دیں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق کوہاٹ میں جلسے سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھاکہ

جلسہ گاہ میں پوری طرح لائٹیں نہیں اور تعداد ٹھیک انداز میں پتہ نہ چلنے کا مجھے افسوس ہے، دن میں ہوتا تو یہ جلسہ کوہاٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے لگی ہیں، امپورٹڈ حکومت خوف زدہ ہے، جدھر سے ان کی حکومت بنی ان کا حکم ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کیا جائے۔ان کا کہنا تھاکہ شہباز شریف کو وزیراعظم بننے کا بڑا شوق تھا، اس نے بڑی دیر سے اچکن سلوائی ہوئی تھی، آج ن لیگ کے مقابلے میں واقعی زرداری بھاری ہے، ساری گالیاں ن لیگ کو پڑرہی ہیں اور زرداری مزے کر رہا ہے۔عمران خان کا کہناتھاکہ شہبازشریف، زرداری اور فضل الرحمان تینوں نے زورلگاکرہماری حکومت گرائی، زرداری وفاقی حکومت میں بیٹھا ہے اور سندھ پر بھی قبضہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈالرکے مقابلے میں روپیہ گر رہا ہے اور گالیاں شہباز شریف کو پڑ رہی ہیں، ہم نے روس سے تیل خریدنے کافیصلہ کیا تھا، روس سے تیل لینے سے عوام کو 30 فیصد پیٹرول سستا ملناتھا۔پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھاکہ امریکیوں کو جانتا ہوں یہ ڈالر ایسے نہیں دیں گے، مزید غلامی کرائیں گے، امپورٹڈحکومت پر اس وقت خوف طاری ہے، جو چہرے ہم پر مسلط کیے گئے اورجنھوں نے مسلط کیے ان کوپیغام ہے یہ آزاد ملک ہے، یہ کہیں گے ڈالر دو ورنہ عمران خان پھر واپس آ جائے گا۔ان کا کہنا تھاکہ اللہ نے ہمیں یہ اجازت ہی نہیں دی کہ آپ نیوٹرل ہوجاؤ، بیچ کا کوئی راستہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ آج جو حکومت ہے یہ ہمیں کہتے رہے آپ نا اہل ہیں، ہم تجربہ کار ہیں، کدھر گیا وہ تجربہ؟ ملک کی معیشت تباہ کردی گئی ہے، سب نے کہا شہباز شریف تجربہ کار ہے صبح سات بجے اٹھ جاتا ہے، شہباز شریف کدھر گیا وہ تجربہ؟ یہ اللہ کا کرم ہے کہ یہ اب چھپتے پھر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ جب انھوں نے ہماری حکومت گرائی سب سے زیادہ ڈالر ملک میں آرہا تھا، پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے بیرون ملک پاکستانیوں نے پروگرام بنائے، ہم نے سب سے زیادہ برآمدات کیں، انڈسٹری کو اوپراٹھایا، پاکستان میں 50 سال بعد ہم نے ڈیم بنانا شروع کیے تھے، ہم نے سستی سڑکیں بنا کر ایک ہزار ارب روپے بچائے۔عمران خان کا کہنا تھاکہ میں آپ کو سیاست نہیں تبلیغ سکھا رہا ہوں، میں آپ کو تبلیغ کرکے دین سیکھا رہا ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…