منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

ہراسانی سے بچانے کیلئے 30سال تک مرد کا روپ دھار کر بیٹی کو پالنے والی بہادر خاتون

datetime 17  مئی‬‮  2022 |

نئی دہلی(این این آئی)بھارت کی57سالہ خاتون نے ہراسانی سے بچنے اورپدرانہ معاشرے میں اپنی بیٹی کی پرورش کے لیے 30 سال تک مرد کا روپ دھارے رکھنے کا انکشاف کیا ہے ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست تامل ناڈو کی ایس پیتچیامل نامی خاتون نے

شادی کے صرف 15 دن بعد اپنے شوہر کو کھو دیا۔ اس وقت ان کی عمر صرف 20 سال تھی جبکہ وہ حاملہ بھی تھیں تاہم کئی مہینوں بعد انہوں نے بیٹی کو جنم دیا۔ شوہر کی موت کے بعد اپنا گزر بسر کرنے کے لیے انہیں کام شروع کرنا پڑا لیکن ریاست تامل ناڈو کی پٹی گائوں کے پدرانہ سماج میں یہ کوئی آسان کام نہیں تھا۔ انہوں نے ہوٹلوں اور دیگر جگہوں پرکام کرنا شروع تو کیا لیکن گائوں کے لوگ انہیں ہراساں کرنے لگے اور ان کو جنسی طعنے دینے لگے۔تاہم اس کے بعد پیتچیامل نے اپنے بالوں کو کاٹ کر لباس کو قمیض اور لنگی میں تبدیل کر کے خود کو مرد (متھو)کے نام سے نئی شناخت دینے کا فیصلہ کیا۔57 سالہ خاتون کا کہنا تھا کہ صرف میرے قریبی رشتے دار اور میری بیٹی کو معلوم تھا کہ میں ایک عورت ہوں۔57 سالہ خاتون کے مطابق انہوں نے اپنی بیٹی کو محفوظ مستقبل فراہم کرنے کے لیے کئی طرح کی نوکریاں کیں تاہم جلد ہی متھو میری شناخت بن گئی جبکہ میرے تمام دستاویزات بشمول آدھار، ووٹر آئی ڈی، اور بینک اکائونٹ پر بھی یہی نام درج ہے۔مختلف نوکریاں کرکے پیتچیامل نے اپنی بیٹی کی شادی کردی تاہم اب بھی انہوں نے اپنی شناخت کو متھو کے طور پر چھوڑنے سے انکار کر دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…