منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

زبردستی حکمران بنائے گئے نااہلوں کو پتہ بھی نہیں کہ وہ کس دلدل میں پھنس گئے ہیں،جلد انتخابات ہونے کا دعویٰ کر دیا گیا

datetime 16  مئی‬‮  2022 |

پشاور(این این آئی)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ضلع ایبٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے دو اہم ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرنے کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن سے خطاب بھی کیا۔ وزیر اعلیٰ نے 18 کلو میٹر طویل دھمتوڑ بائی پاس روڈ کا افتتاح کیا جو 3.4 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ نے گورنمنٹ کالج آف منیجمنٹ سائنسز کی

نئی عمارت کا بھی افتتاح کیا جو 24 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ایبٹ آباد میں پی ٹی آئی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی چیئرمین عمران خان کے لئے تاریخی جلسے کے انعقاد پر ایبٹ آباد کے پارٹی کارکنان اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایبٹ آباد دورے کا مقصد کارکنان اور عوام کو آزادی مارچ میں بھر پور شرکت کی دعوت دینا ہے ، آزادی مارچ کو کامیاب بنانے میں ایبٹ آباد سمیت پورے خیبرپختونخوا کا سب سے اہم کردار ہوگا۔ محمود خان نے کہا کہ زبردستی حکمران بنائے گئے نااہلوں کو پتہ بھی نہیں کہ وہ کس دلدل میں پھنس گئے ہیں۔ امپورٹڈ حکومت کے پاس عوام کے لئے نہ کوئی پالیسی ہے اور نہ منصوبہ یہ صرف اپنے کیسز ختم کرانے اور چوری چھپانے کے لئے اقتدار میں آئے ہیں۔ محمود خان نے کہا کہ سازش کے تحت مسلط کی گئی حکومت ہفتہ دس دن کی مہمان ہے اور بہت جلد انتخابات ہونگے اور انشاء اللہ اگلے انتخابات میں پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے چاروں صوبوں اور وفاق میں دو تہائی اکثریت سے حکومت بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ زرداری انتخابی اصلاحات کی بات کرتے ہیں لیکن وہ پہلے سندھ میں تو اصلاحات کریں ، سنیما ٹکٹ بلیک میں فروخت کرنیوالا خاک اصلاحات کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ جس پر فرد جرم عائد ہونا تھی وہ ملک کا وزیراعظم بن گیا۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت کے اکثر کابینہ اراکین ضمانتوں پر ہیں اور خود کو وزیراعظم کہنے والے کو یہ بھی نہیں معلوم کہ خیبرپختونخوا میں گزشتہ دو سالوں سے لوگوں کو مفت علاج کی سہولیات دستیاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت پی ٹی آئی کے شروع کئے گئے منصوبوں پر اپنے ناموں کی تختیاں لگانا چاہتی ہے جو وہ کسی صورت نہیں ہونے دیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ان لوگوں کو شرم آنی چاہئیے یہ برملا جھوٹ پر جھوٹ بولے جارہے ہیں۔ عمران خان وہ واحد لیڈر ہیں جو قوم کی خود مختاری کے لئے سینہ تان کر کھڑے ہیں اور یہ عمران خان کی ذات یا جماعت کی نہیں بلکہ قوم کی خود مختاری اور حقیقی آزادی کی جنگ ہے اور اس جنگ میں ہم عمران خان کے

ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں۔ انہوں نے قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بہتر مستقبل اور روشن پاکستان کے لئے عمران خان کا ہاتھ مضبوط کریں۔ انہوں نے کہا کہ وہ عمران خان کی قیادت میں وہ مقصد حاصل کرنے میں ضرور کامیاب ہوں گے جس کیلئے پاکستان بنا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے خطاب میں کہا کہ تناول انٹر چینج کا منصوبہ اگلے بجٹ میں شامل کیا جائے گا جبکہ حویلیاں ہسپتال کی اپگریڈیشن اور

رابطہ سڑکوں کی تعمیر کے منصوبے بھی آئندہ بجٹ کا حصہ بنائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایوبیہ چیئر لفٹ کا مسئلہ بھی حل کردیا جائے گا اور اگلے دورے کے دوران ٹھنڈیانی روڈ کا سنگ بنیاد بھی رکھا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ایبٹ آباد کی تجدید کاری کا بھی جلد سنگ بنیاد رکھ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کے پی سیٹیز امپرومنٹ پروجیکٹ کے تحت ایبٹ آباد کیلئے

12 ارب روپے کے مختلف منصوبے رکھے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے میڈیا کالونی کے قیام کے حوالے سے کہا کہ میڈیا کالونی کے لئے زمین کی خریداری کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ضروری کاروائی عمل میں لائیں۔ قائم مقام گورنرخیبرپختونخوا مشتاق احمد غنی ، اراکین صوبائی اسمبلی قلندر خان لودھی ، نذیر عباسی ، مومنہ باسط اور سابق ایم این اے علی خان جدون نے بھی ورکرز کنونشن سے خطاب کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…