منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

ایٹمی قوت ہونے کے باوجود پاکستان میں حکومت امریکہ کے اشارے پر تبدیل ہو تی ہے،تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 16  مئی‬‮  2022 |

ایبٹ آباد (این این آئی ) قائم مقام گورنر خیبر پختونخوا و سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی نے کہا ہے کہ ایٹمی قوت ہونے کے باوجود پاکستان میں حکومت امریکہ کے اشارے پر تبدیل ہو تی ہے،عمران خان ملک کو غلامی سے نجات دلانا چاہتے ہیں،سندھ ہاؤس میں منڈی لگا کر ایم این ایز کو 20 کروڑ میں خریدا جا تا رہا ہے جس کا تماشا دنیا نے دیکھا،اس کے باوجود کسی نے

ہماری آواز نہیں سنی،آزادی مارچ میں سب سے بڑا قافلہ خیبر پختون خوا سے جائیگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں غنی باغ ایبٹ آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر وزیر اعلی خیبر پختون خوامحمود خان ،ایم پی اے الحاج قلندر خان لودھی،نذیر احمد عباسی،مومنہ باسط،سابق ایم این اے علی خان جدون،ڈاکٹر اظہر خان جدون،ریجنل صدر علی اصغر خان،پی ٹی آئی رہنما شہزاد گل اعوان،صفدر تنولی،وسیم شہزاد خٹک نے بھی خطاب کیا۔گورنر خیبر پختون خوا مشتاق احمد غنی کا کہنا تھا نوازشریف نے جب امریکی صدر سے ملاقات کی ان کے ماتھے پر پسینہ تھا، ایک ہمارا شیر دل لیڈر ہے جس کے ہاتھ میں نہ پرچی اور نہ پانی کا گلاس ہے،ان کے ساتھ اللہ کی مدد ہے جو ٹرمپ کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر بات کرتا تھا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک سیاست دان ہی نہیں آکسفورڈ یونیورسٹی کے وائس چانسلر بھی رہ چکے ہیں۔انہوں نے اعلان کیا ہے کہ نہ خود جھکیں گے اور نہ قوم کو جھکنے دیں گے۔ مشتاق احمد غنی نے کہا کہ پاکستان ان ممالک کی فہرست میں شامل ہے جو امریکہ کی غلامی سے نجات چاہتا ہے۔پاکستان ایٹمی قوت ہے اس کے باوجود یہاں کی حکومت امریکہ کے اشارہ سے تبدیل ہوتی ہیں۔عمران خان سے سوال ہوا پہلے تو 4 سو حملے ہو چکے اب اگر امریکہ اڈے مانگے تو ؟ جس پر انہوں نے برملا انکار کیاجس کی ان کو سزا دی گئی۔انہوں نے کہا کہ امریکہ حکم عدولی نہیں مانتا ذوالفقار علی بھٹو،جنرل ضیاء الحق کو راستہ سے ہٹایا گیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان موروثیت پر یقین نہیں رکھتے وہ کہتے ہیں میرے بعد ان کی پارٹی سے ہی کوئی اوپر آئے ان کی سوچ سب سے پہلے پاکستان ہے،وہ اس ملک کو غلامی سے نجات دلانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ میں سب سے بڑا قافلہ خیبر پختونخوا سے جائے گا۔گورنر خیبر پختونخوا مشتاق احمد غنی نے کہا کہ آزادی مارچ میں تمام رکاوٹیں عبور کر کے فرنٹ مورچے میں ہوں گے جو بھی ہوا سب سے پہلے ہمارے ساتھ ہوگا۔خواتین ونگ،آئی ایس ایف کے نوجوان بھی ساتھ ہوں گے۔مشتاق احمد غنی نے وزیر اعلی کا شکریہ ادا کیا کی جنہوں نے سیاحت کے فروغ کے لئے دہمتوڑ بائی پاس6 کی تعمیر کے فنڈ مہیا کیا ہے جس پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ایبٹ آباد میں بڑے ترقیاتی کام کئے،24 کروڑ کی لاگت سے کامرس کالج بنایا،عجائب گھر،ریسکیو ون ون ٹو،شملہ پہاڑی پارک سمیت بے شمار منصوبے ہیں جو کو مکمل کئے۔ تنقید کرنے والون کو بتانا چاہتے ہین اب ان کے لئے تاج محل آگرہ نہیں بنا سکتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…