منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

موسمیاتی تبدیلی ،وزیرِ اعظم کی ہدایت پر فوری طور پر ٹاسک فورس قائم کر دی گئی

datetime 16  مئی‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم کی ہدایت پر موسمیاتی تبدیلی پر فوری طور پر ٹاسک فورس قائم کر دی گئی ،ٹاسک فورس میں متعلقہ وفاقی وزراء ، سیکٹریز، صوبائی چیف سیکٹریز و متعلقہ صوبائی سیکٹریز، چیئرمین این ڈی ایم اے اور دیگر اداروں کے اعلی افسران شامل ہیں ۔پیر کو وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت حالیہ گرمی کی شدید لہر (Heat Wave) اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پر اعلی سطح کا ہنگامی اجلاس ہوا

جس میں وفاقی وزراء سید خورشید شاہ، شیری رحمن، احساس الرحمن مزاری، طارق بشیر چیمہ، مریم اورنگزیب، چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز اور متعلقہ اداروں کے افسران اور وفاقی وزیرِ تعلیم رانا تنویر حسین اور صوبائی چہف سیکٹریز نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی ۔اجلاس کو حالیہ گرمی کی شدید لہر کے بارے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ گرمی کی شدید لہر کی بڑی وجہ موسمیاتی تبدیلی ہے. پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے لحاظ سے دنیا بھر میں پانچویں نمبر پر سب سے ذیادہ نتاثر ہونے کے خطرے سے دوچار ملک ہے، اسکے علاوہ پاکستان کو گلیشیئرز کے بڑے ذخائر ہونے کے باوجود پانی کی کمی کا خطرہ بھی لاحق کے. اس سب کے براہِ راست اثرات پاکستان کی زراعت پر مرتب ہوتے ہیں۔وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ ٹاسک فورس ملک میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے، شسپر گلیشئیر واقعے جیسے واقعات سے مسقبل میں بچاؤ، غذائی اور پانی کی قلت سے بچنے کیلئے اقدامات، پانی کے بچاؤ و موجودہ ذخائر کی حفاظت اور جنگلات کے تحفظ کیلئے جامع حکمتِ عملی مرتب کرکے فوری عمل درآمد کیلئے اقدامات کرے۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ ٹاسک فورس شام کو ہی اپنا پہلا اجلاس منعقد کرے اور آئندہ اجلاس میں رپورٹ پیش کرے۔وزیرِ اعظم نے ہنگامی بنیادوں پر اس حوالے سے جامع حکمتِ عملی مرتب کرنے کی ہدایت کی ۔ وزیراعظم نے کہاکہ پانی کے بچاؤ کیلئے عوامی آگاہی مہم کا آغاز کیا جائے۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کیلئے بھی آئندہ مون سون سے پہلے فوری اقدامات یقینی بنائے جائیں۔ اجلاس میں وزیرِ اعظم کو چولستان میں پانی کی قلت پر بھی بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ چولستان میں انسانی بستیوں اور جانوروں کیلئے پانی کی فوری فراہمی یقینی بنائی جائے۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے چولستان میں حالیہ گرمی کی شدید لہر میں فوری امدادی سرگرمیوں کو یقینی بنائیں۔

وزیراعظم نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو فوری ہنزہ دورہ کرنے کی ہدایت کی ۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ ہنزہ میں شسپر گلیشئیر واقعے میں منہدم ہوئے پْل کو فوری تعمیر کیا جائے۔ وزیرِ اعظم نے پْل کی تعمیر پر پیش رفت کے حوالے سے آئندہ اجلاس میں تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ۔وزیرِ اعظم نے وزارتِ تعلیم کو سرکاری سکولوں میں

حالیہ گرمی کہ شدید لہر سے بچاؤ کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد اور نجی سکولوں کو ان پر عملدرآمد کیلئے احکامات جاری کرنے کی بھی ہدایت کی ۔وزیرِ اعظم نے وزراتِ صحت کو فوری طور پر COVID-19 کے نئے سب-ویرئینٹ کے حوالے سے تحقیق اور اسکے ممکنہ اثرات پر بھی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کئے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…