جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

نیوم میگا سٹی منصوبہ، سعودی حکومت نے بڑا اعلان کر دیا

datetime 16  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی حکومت کے ذرائع نے بتایا ہے نیوم میگا سٹی کے اقتصادی امور کے لیے اگرچہ علاحدہ سے قانون سازی کی جائی گی، تاہم اس کے باوجود یہاں سعودی عرب کے قواعد وضوابط لاگو ہوں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس امر کی وضاحت نیوم کے

شعبہ سیاحت کے سربراہ اینڈریو مک آوے کے عربیئن ٹریول مارکیٹ دبئی میں مقامی پریس کو دیے جانے والے بیان کے بعد سامنے آیا جس میں ان سے یہ بات منسوب کی گئی تھی کہ نیوم میں شراب کی فروخت کا معاملہ خارج از امکان نہیں۔ماضی میں حکام کی طرف سے اس امر کا اشارہ دیا گیا تھا کہ باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت بسائے جانے والے اس اسٹرٹیجک شہر میں شراب کی فروخت کی اجازت ہو گی۔ گذشتہ برس اکتوبر میں ایک نامعلوم اعلی عہدیدار نے بتایا تھا کہ حساس ایشو سے متعلق غور کیا جا رہا ہے۔نیوم کے رہائشیوں کی درجہ بندی مملکت کے دوسرے علاقوں میں رہنے والوں شہریوں سے مختلف نہیں ہو گی۔ذرائع نے بتایا کہ نیوم منصوبہ خصوصی اقتصادی زونز کے اندر کام کرے گا جو سعودی عرب کی خودمختاری، سکیورٹی، دفاعی اور ریگولیٹری پہلوں سے متعلق وضع کردہ ضوابط کے تحت ہوگا۔پروجیکٹ کی ترقی کے لیے مخصوص اقتصادی قانون سازی کی جائے گی تاکے نیوم کو اقتصادی خطوں کے بہترین تصورات سے ہم آہنگ کرکے اسے دنیا بھر میں ترقی یافتہ معاشی وسیاحتی مقام کے طور پر پیش کیا جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…