جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

شہبازحکومت کی ایک ماہ کے دوران کارکردگی انتہائی مایوس کن، مارکیٹ سے تقریباً4 ارب ڈالرز نکل گئے

datetime 16  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن)شہبازحکومت کی ایک ماہ کے دوران کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی اور مارکیٹ سے تقریباً4 ارب ڈالرز نکل گئے۔تفصیلات کے مطابق حکومت میں آنے سے پہلے بڑے دعوے کرنے والی ن لیگ کی مایوس کن معاشی کارکردگی رہی۔

بارہ اپریل کو اقتدار میں آنے والی شہباز حکومت نے ایک ماہ میں ہی معیشت کو بٹھا دیا۔ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ڈالر 189روپے پر لانے کا دعویٰ کیا تاہم وہ غلط ثابت ہوا۔جب شہبازحکومت آئی توڈالر182کا تھا، جو تیرہ مئی کو192 روپے ترپن پیسے پر تھا اور اور آج195 روپے سے تجاوز کرگیا، یعنی ایک مہینے میں ڈالر 13 روپے مہنگا ہوا۔اسی طرح ایک ماہ میں اسٹاک مارکیٹ تقریبا چار ہزار پوائنٹس گرگئی، شہبازحکومت آئی تو پاکستان اسٹاک مارکیٹ 46 ہزار407 پوائنٹس پر تھی اور ایک ماہ میں پاکستان اسٹاک مسلسل مندی کا شکار رہ کر 3ہزار596پوائنٹس گری۔12اپریل کو مارکیٹ کیپٹل 41.9 ارب ڈال رتھا جو گر کر 37.8ارب ڈالرزرہ گیا ، اس دوران اب تک مارکیٹ سے تقریباً4 ارب ڈالرز نکل چکے ہیں۔اس حوالے سے سابق ڈائریکٹر اسٹاک مارکیٹ ظفرموتی نیمیڈیاسے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی بحران کی وجہ سے معاشی بحران جنم لیرہاہے، سیاست میں یہ لوگ ایک دوسرے سے گتھم گتھا ہیں۔ظفرموتی کا کہنا تھا کہ معین قریشی نے بھی معاشی فیصلے لئے تھے لیکن اب ایسا لگ رہا ہے معاشی بحران کو کوئی روکنے والانہیں ہے۔سابق ڈائریکٹر اسٹاک مارکیٹ نے کہا کہ مانیٹری پالیسی تو یہ پہلے ہی بڑھا چکے ہیں، لندن جوملاقاتیں ہوئیں اس کا کسی کو پتہ نہیں چل پارہا۔

موضوعات:



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…