پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

عمران خان بتاؤ تم نے نواز شریف کے کھانے میں ایسا کیا ملایا تھا کہ ان کے پلیٹ لیٹس گر گئے، مریم نواز کا سوال

datetime 16  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات(مانیٹرنگ، این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا نے کہ رونا بتا رہاہے اسٹیبلشمنٹ نے عمران خان کا نمبر بلاک کر دیا ہے،جس نمبر پر عمران خان فون کررہاہے وہ نمبر بھی تبدیل ہوگیا ہے، آواز آتی ہے یہ سہولت تمھیں میسر نہیں ہے، ووٹ مانگنے پر عوام بھی رانگ نمبر کی آواز لگائیں گے، میرا بس چلے تو میں دھوکے اور ڈرامہ باز عمران خان کا نام اپنی زبان سے نہ لوں،

اس فتنے لوگوں کو بچاؤنگی،عمران ویڈیو دکھائیں شہباز شریف سے بھی زیادہ سکیورٹی دیں گے،عمران خان اللّٰہ کرے تم زندہ رہو اور نواز شریف کی کامیابیاں اپنی آنکھوں سے دیکھتے رہو، عام انتخابات اس وقت ہوں گے جب نوازشریف فیصلہ کریں گے۔ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ گجرات نے تمام جلسوں کا ریکارڈ توڑ دیا، تاریخی جلسے پر گجرات کے لوگوں کا شکریہ، ماضی میں بھی نواز شریف نے گجرات میں تاریخی جلسہ کیا تھا، گجرات کے عوام نے آج مسلم لیگ (ن) کے حق میں فیصلہ دیدیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اتنے جلسے کیے کہ عوام کے سر میں درد ہوگیا کیونکہ کارکردگی تو کچھ بتا نہیں سکے، ان کی کارکردگی زیرو تھی، اور جب کارکردگی زیرو ہوتی ہے تو اس طرح کے ڈرامے تو کرنے ہوتے ہیں نہ۔مریم نواز نے کہا کہ عمران خان اللّٰہ کرے تم زندہ رہو اور نواز شریف کی کامیابیاں اپنی آنکھوں سے دیکھتے رہو، اللّٰہ کرے تم زندہ رہو اور نواز شریف کی کامیابیاں دیکھ کر لوٹ پوٹ ہوتے رہو۔رہنما مسلم لیگ (ن)نے کہا کہ میں رانا ثنا ء اللہ سے کہتی ہوں کسی حادثے کا انتظار نہیں کریں اور اس کی ویڈیو سامنے لے کر آؤ، عمران خان اگر تمھارے پاس ویڈیو ہے تو میں وعدہ کرتی ہوں کہ نواز شریف شہباز شریف سے زیادہ تمھیں سیکیورٹی دے گا، تم کہتے تھے کہ دیکھنا میں نواز شریف کا ایئر کنڈیشنڈ بند کروادوں گا مگر نواز شریف تمھاری حفاظت کرے گا۔

انہوں نے کہاکہ یہ اپنی تقریر میں زہر کا ذکر کر رہا تھا، اگر آپ کے کھانے میں کوئی زہر ملائے گا تو وہ آپ کا کچن یا گھر والا کوئی ہوگا۔انہوں نے کہاکہ یہ جھوٹا شخص تمام حدیں عبور کر گیا ہے، آپ تو گھر کا کھانا کھاتے ہیں، نواز شریف کوٹ لکھپت جیل کا کھانا کھاتے تھے، کوٹ لکھپت جیل میں تم نے نواز شریف کے ساتھ کیا کیا، نواز شریف کا کھانا عمران خان کی طرف سے آتا تھا،آپ نے کھانے میں کیا ملایا تھا کہ ان کے پلیٹلیس گر گئے، جو

خود ایسی حرکتیں کرتا ہے وہ سب کے بارے میں ایسا ہی سوچتا ہے، عمران خان کہاں تم کم ظرف جھوٹے اور کہاں نواز شریف، میں اس کی تقریر بڑی مصیبت سے سنتی ہوں، یہ ڈالر اوپر جانے کا ذکر کرتا ہے، مبارک ہو عمران کی یادداشت واپس آگئی ہے۔مریم نواز نے کہا کہ 2014 کے دھرنے میں تم نواز شریف کو گالیاں دیتے تھے، مگر جب تم جلسے میں گر کر زخمی ہوئے تو نواز شریف اپنی انتخابی مہم چھوڑ کر تمھیں اسپتال میں دیکھنے کے لیے

گیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتا ہے کہ میں نے اسٹیبلشمنٹ کے نمبر بلاک کردیئے ہیں، عمران خان تمھارا رونا بتارہا ہے، کہ تم نے اسٹیبلشمنٹ کا نمبر بلاک نہیں کیا بلکہ تمھارا نمبر بلاک کیا گیا ہے، اور جس نمبر پر تم فون کرتے ہو وہ نمبر بدل گیا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ جس نمبر پر تم فون کرتے ہو، وہاں سے آواز آتی ہے یہ سہولت تمھیں میسر نہیں ہے، جب تم فون کرتے ہو تو آواز آتی ہے رانگ نمبر ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن میں جانے کا اتنا

ہی شوق تھا تو تحریک عدم اعتماد سے پہلے الیکشن کرواتے، تمھارے ہاتھ سے گیند ہمیشہ کے لیے نکل چکی ہے، اب تم کچھ نہیں کروگے بلکہ اب صرف نواز شریف کی طرف دیکھوگے۔رہنما مسلم لیگ (ن)نے کہا کہ عمران خان قوم تم سے پوچھتی ہے کہ آج تمہیں ڈالر یاد آگیا، جب نواز شریف کے دور کا 114 روپے کا ڈالر تم نے ایک سو نوے تک پہنچادیا، تو اس وقت تمھارا ضمیر کہاں سو رہا تھا؟مریم نواز نے کہا کہ مہنگائی کرنے والا آج کہہ رہا ہے

کہ مہنگائی ہوگئی، اسے یہ نہیں پتا جب یہ کہتا ہے کہ مہنگائی ہوگئی تو یہ اپنے خلاف چارج شیٹ پیش کرتے ہیں، جب یہ کہتے ہیں کہ معیشت تباہ ہوگئی تو اپنے خلاف چارج شیٹ پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے یہ بتاؤ کہ سوال چار سال کی حکومت سے ہوگا، یا پھر چار مہینے کی حکومت سے ہوگا، یہ ملک کی معیشت کے لیے بارودی سرنگیں بچھا کر گئے ہیں۔رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ نواز شریف نے چار سال بعد تمھیں پھر کنٹینر پر پہنچادیا، نواز شریف نے اسے صرف حکومت سے نہیں نکالا بلکہ موقع دیا ہے کہ

یہ اپنے آپ کو ایکسپوز کرے اور اس نے خود کو ایکسپوز کرکے اپنے پاؤں پر کلہاڑا مار لیا ہے، اب الیکشن تب ہوں گے جب لندن سے نواز شریف الیکشن کروانے کا کہے گا۔مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف اڈیالہ جیل میں تھا یا پھر لندن میں تھا وہ جہاں بھی ہوتا ہے اللّٰہ کے فضل سے پاکستان کے عوام کی سیاست کا محور ہوتاہے، بلکہ تمھاری سیاست کا مرکز بھی نواز شریف ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ چار سال میں عمران خان نے ایسی کون سی چابی گھمائی جس سے فرح خان اور دیگر لوگ امیر ہوگئے اور بائیس کروڑ لوگ غریب ہوگئے۔رہنما مسلم لیگ (ن)نے کہا کہ یہ دنیا کا واحد آدمی ہے جو کہتا ہے اگر مجھے حکومت سے نکالا تو کہتا ہے کہ پاکستان پر ایٹم بم پھینک دو، نواز شریف نے بھارت کے مقابلے میں پانچ ایٹمی دھماکے کیے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…