منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

نوازشریف نے وزیراعظم کو اتحادیوں کو الیکشن پر آمادہ کرنے کا ٹاسک دے دیا

datetime 16  مئی‬‮  2022 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائدمیاں نوازشریف نے وزیراعظم شہباز شریف کو اتحادیوں کو الیکشن پر آمادہ کرنے کا ٹاسک دیا۔دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کا اجلاس (آج) منگل کو بلالیا ہے جس میں فوری الیکشن یا سخت معاشی فیصلوں پر مشاورت کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی سربراہی میں اتحادی جماعتوں کا اجلاس (آج) منگل کو ہوگا جس میں موجودہ سیاسی صورت حال پر مشاورت ہوگی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں دوآپشن رکھے جائیں گے، یا تو فوری الیکشن کرائے جائیں یاسخت فیصلے کیے جائیں، تمام اتحادی جماعتوں سے ان دو آپشنز پر رائے لی جائیگی۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے لندن میں ہوئے فیصلوں سے متعلق اتحادیوں کو اعتماد میں لینا شروع کردیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔خیال رہے کہ شہبازشریف کی قیادت میں (ن) لیگ کے وفد نے لندن میں تین روز تک سابق وزیراعظم میاں نوازشریف سے مشاورت کی تھی۔وزیراعظم شہبازشریف برطانیہ اور یواے ای کا دورہ مکمل کرکے گزشتہ روز وطن واپس پہنچے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…