جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

موجودہ حکومت کو میں اپنی حکومت نہیں کہہ سکتا، مولانا بخش چانڈیو

datetime 15  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کو میں اپنی حکومت نہیں کہہ سکتا، ہماری حکومت آئے گی تو پھر معاملات کو دیکھیں گے۔ایک انٹرویومیں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ پی ٹی آئی نے غیر سیاسی راستہ اختیار کیا ہے، ہمارے احتجاج اور پی ٹی آئی کے

احتجاج میں زمین آسمان کا فرق ہے، پی ٹی آئی جو راستہ اختیار کررہی ہے ایسا کسی ملک میں نہیں ہوتا، جو راستہ آپ دکھا رہے ہیں اس سے کسی کو فائدہ نہیں ہوگا، پگڑیاں اچھالی جائیں گی تو کسی کی پگڑی سلامت نہیں رہے گی۔انہوں نے کہا کہ اس حکومت کو میں اپنی حکومت نہیں کہہ سکتا، اپنی پارٹی سے بھی معافی مانگتا ہوں یہ ہماری حکومت نہیں ہے، ہماری حکومت آئے گی تو پھر معاملات کو دیکھیں گے، حکومت نے فوری جو اصلاحات کرنی ہے کرے پھر الیکشن میں جائے۔مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ مجھے نہیں لگا کہ حکومت دباؤ میں ہے، جواب دینے کے ذمہ دار وزیر کڑکے سے بول رہے، وزیراعظم اپنے طور پر کابینہ کے ساتھ فیصلے کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیاسی سرگرمیوں کو روکنے کے کبھی حامی نہیں رہے، لیکن خان صاحب کے معاملے میں کیس مختلف ہے، یہ سارے راستے عمران خان کے ہی دکھائے ہوئے ہیں، یہ راستے ملک کو ناقابل تلافی انتشار کی طرف لے جائیں گے، مذہبی کارڈ کی بدعت سب سے پہلے عمران خان نے ہی شروع کی، مذہب کو سیاست کے بیچ میں عمران خان ہی لایا ہے۔انہوں نے کہا کہ 4 سال میں پی ٹی ا?ئی نے جو کچھ کیا کیا ہم ایک ماہ میں ٹھیک کرلیں گے؟، پی ٹی ا?ئی نے جو وعدہ کیے تھے ان میں سے کون سے پورے کیے، فیصل واوڈا کا اتنا تلخ لہجہ نہیں رہا اب کون سے بیٹری لگی ہوئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…