جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

دبئی میں تین لاکھ ڈالرز سے زائد کا ڈاکہ

datetime 15  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)دبئی کے جمیرہ ولیج میں ڈاکوں نے ایک گھر میں گھس کر مکینوں کو ہراساں کرتے ہوئے 3 لاکھ ڈالرز سے زائد کی ڈکیتی کی۔میڈیا کے مطابق دبئی کے لگژری علاقے جمیرہ ولیج سرکل میں چھ افراد پر مشتمل ڈاکووں کے گروہ نے ایک ولا میں گھس کر

مکینوں کو ہراساں کرتے ہوئے تین لاکھ 26155 ڈالرز کی نقدی اور زیورات لوٹ لئے۔رپورٹس کے مطابق دبئی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چار افراد کو گرفتار کر لیا ۔ چھریوں اور ہتھوڑے سے مسلح ڈاکو ولا کی بالائی منزل سے گھر میں داخل ہوئے۔متاثرہ خاندان کے ایک فرد نے بتایا کہ ڈاکووں نے گھر والوں میں سے چار افراد کو رسیوں سے باندھ دیا اور انہیں جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی۔گھر میں گھسنے والے ڈاکووں نے ایک لاکھ 22532 ڈالر کی نقدی جب کہ 94758 ڈالر مالیت کی دو گھڑیاں اور ایک لاکھ 8917 ڈالر مالیت کی ہیرے کی ایک انگوٹھی لے کر فرار ہوگئے۔دبئی پولیس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ڈکیتی کی اطلاع ملتے ہی فوری کا رروائی کرتے ہوئے ان چھ ڈاکووں میں سے چار کو گرفتار کر لیا جب کہ مزید دو کی تلاش جاری ہے۔پولیس نے بتایا کہ ایک مشتبہ شخص کو دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا جب کہ دو افراد کو شارجہ ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا۔ چوتھا مشتبہ شخص الطوار کے علاقے سے پکڑا گیا ہے،گروہ کے دو افراد تاحال مفرور بتائے جاتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…