جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

ماضی میں سیاست سے لا تعلق رہنے والے بھی عمران خان کی انقلابی جدوجہد کاحصہ بن گئے ہیں، تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 15  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماو سابق وفاقی وزیر ہمایوں اخترخان نے کہا ہے کہ ماضی میں جولوگ سیاست سے قطعی لا تعلق اور ووٹ کا حق استعمال نہیں کرتے تھے آج وہ بھی عمران خان کی ملک کی حقیقی آزادی اور خودمختاری کی انقلابی جدوجہد کاحصہ بن گئے ہیں ،یہ پہلا موقع ہے کہ صرف عوام سے قربانی نہیں مانگی جارہی

بلکہ تحریک انصاف کی ہر سطح کی قیادت عوام کے شانہ بشانہ ہے اور ہر طرح کی قربانی دینے کیلئے آگے آگے ہے،لانگ مارچ میں بھی ہم عوام کے آگے ہوں گے اور اگر حکومت نے غیر جمہوری ہتھکنڈے آزمائے تو ہم سب سے پہلے گرفتاری دیں گے لیکن پاکستان کو حقیقی آزادی اورخودمختاری دلانے کیلئے چلنے والاقافلہ ہر صورت اسلام آباد پہنچے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ این اے131میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ورکرزکنونشن میں سابق وفاقی وزیر حماد اظہر ،ناصر جٹ ایڈووکیٹ سمیت حلقے کے اکابرین،پارٹی رہنمائوں،کارکنوں اورعوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ پورے ملک میں خاموش انقلاب آ چکاہے اورامپورٹڈحکمران بھی اس کی آہٹ کو محسوس کر رہے ہیں ،انہیں سمجھ نہیں آ رہی کہ وہ عام انتخابات میں عوام کا سامنا کیسے کریں گے۔عمران خان نے جس جدوجہد کا علم بلند کیا ہے ان شا اللہ آئندہ عام انتخابات میں ہمارے سیاسی مخالفین کی ضمانتیں ضبط ہوجائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب نے عمران خان کی کال پر اسلام آباد پہنچنا ہے اور ہر تحریک میں کلیدی کردار اداکرنے والے شہر لاہور سے روانہ ہونے والاقافلہ اس بار بھی حقیقی تبدیلی میں اپنا موثر کردار ادا کرے گا۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ عمران خان نے عوام کو شعور دیا اور آج عوام سوال پوچھتے ہیں کہ جو شخص ملک کے ساتھ مخلص ہے اس کی جگہ وہی شکلیں کیوں ہم پر مسلط ہوگئی ہیں جو گزشتہ چھ دہائیوںسے اس ملک کے حاکم ہیں اور کبھی بھی اس ملک کی حالت نہیں بدل سکتے ،آج ملک پر وہی ٹولہ مسلط ہے جس نے ملک کوتباہی کی دلدل میں دھکیلنے میں کردار ادا کیا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…