منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

عمران حکومت نے پاکستان کی معیشت کی اینٹ سے اینٹ بجا دی،احسن اقبال کا دعویٰ

datetime 15  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نارووال(این این آئی) وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران حکومت نے پاکستان کی معیشت کی اینٹ سے اینٹ بجا کے آج ہمیں جو لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے وہ عمران نیازی کا دیا ہوا تحفہ ہے،یہ وہ ہی شخص ہے جس نے مینار پاکستان کے سائے تلے کھڑے ہو کر لوگوں کو ورغلایا۔ نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کے عمران نیازی پاکستان میں معیشت کو

تباہ اور بدترین مہنگائی کے ساتھ ساتھ غربت کا سیلاب برپا کرکے گئے ہیں آج عمران خان کہتا ہے کے جاگ اٹھا ہے پاکستان تو میں کہتا ہوں کے واقع ہی جاگ اٹھا ہے پاکستان، وفاقی وزیر نے مزید کہا کے یہ 2022 کا پاکستان ہے جس کو مہنگائی اور بے روزگاری کے ڈر اور مشکلات کا سامنا ہے جسے عمران نیازی ورثے میں چھوڑ کرگیا ہے کیوں کے پاکستان کا ہر شہری یہ جان چکا ہے کے عمران نیازی کے پاس گزشتہ چار سال میں نہ کوئی منصوبہ تھا اور نہ ہی وہ کوئی منصوبہ شروع کرسکے جبکہ مسلم لیگ اپنے دور حکومت میں لاہور ملتان اور سکھر موٹروے کے ساتھ ساتھ توانائی، پاور پلانٹ اور ایل این جی کے منصوبے دو سال میں مکمل کیے تھے،وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کے آج ہمیں جو لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے وہ عمران نیازی کا دیا ہوا تحفہ ہے اس ملک کو جبکہ مسلم لیگ ن نے 2013 میں 11 ہزار میگا واٹ جس میں سے 50۔5 میگاواٹ کا منصوبہ سی پیک کے ذریعے مکمل کیا گیا تھا جس میں سے آج 50۔5 ہزار میگا واٹ عمران نیازی حکومت کی وجہ سے بند پڑی ہے کیوں کے ان کے پاس ایندھن کا کوئی بندوبست نہیں تھا،وفاقی وزیر احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کے عمران نیازی نے ان تمام ممالک کے ساتھ اپنی انا کی خاطر تعلقات خراب کیے جن کے ساتھ پاکستان کی معیشت کا گہرا تعلق تھا جن میں چار ممالک سرفہرست ہیں چین،امریکہ،خلیجی ریاستیں اور یورپی یونین شامل ہیں

جن سے عمران نیازی نے ذاتی انا کی خاطر تعلقات خراب کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی امریکہ جو ہماری برآمدات کی بڑی منڈی ہے اور یونیورسٹیاں جہاں ہمارے بچے اعلی تعلیم حاصل کرنے جاتے ہیں،چین کے ساتھ سی پیک منصوبہ،اور مسجد نبوی میں جو ہلڑ بازی کی انہوں نے وہ آپ سب کے سامنے ہے ایسا اس سے پہلے کبھی چودہ سو سال میں دیکھنے کو نہیں ملا۔احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کے عمران نیازی نے پاکستان کے سیکورٹی

اداروں کے ساتھ جو کیا یا کررہے ہے ہیں وہ پاکستان کے قومی اداروں کے ساتھ غلط ہے جبکہ آج عمران نیازی کہتا ہے کے مجھے قتل کرنے کی سازش کی جارہی ہے جو بالکل جھوٹ پر مبنی ہے جبکہ جب مجھ پر قاتلانہ حملہ ہوا تب ان کی جماعت کے لوگ کہتے تھے کے اچھا ہوا ہے اس کی ساری ذمہ داری آپ کی جماعت پر جاتی ہے آپ نے تو نواز شریف کو بھی جیل میں قتل کروانے کی کوشش کی تھی ان کی طبی سہولیات بند کروا کے لیکن آپ یہ بھول رہے ہیں کے مارنے والے سے بچانے والا بڑا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…