لاہور(این این آئی)سابق ترجمان وزارت خزانہ و تحریک انصاف کے رہنما مزمل اسلم نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں ملک میں مہنگائی کے خوفناک حد تک بڑھنے کاخدشہ ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے درآمدی آر ایل این جی کی قیمت پہلے ہی 40 فیصد بڑھا دی ہے جبکہ بجلی کی قیمت میں بھی مزید 7 روپے فی یونٹ تک اضافہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ توانائی کا عالمی بحران پاکستان کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے، مسلم لیگ (ن)کی تجربہ کار ٹیم بے نقاب ہوگئی ہے اور ان کے پاس کوئی پالیسی نہیں ہے۔