منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

کراچی میں مجھے اور میرے شوہر کی جان کو خطرہ ہمیں کچھ بھی ہوا تو ذمہ دار میرے ماں باپ ہوں گے، دعا زہرا کا ویڈیوبیان سامنے آگیا

datetime 15  مئی‬‮  2022 |

کراچی(این این آئی)کراچی سے لاہور جا کر نکاح کرنے والی دعا زہرا نے کہا ہے کہ کراچی میں مجھے اور میرے شوہر کی جان کو خطرہ ہے۔دعا زہرا نے اپنے نئے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں نے اپنی مرضی سے نکاح کیا تھا، ملک کا قانون مجھے اجازت دیتا ہے جہاں چاہوں جاسکتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ سندھ اور

پنجاب کی پولیس مجھے اور میرے شوہر کو ہراساں کر رہی ہے، سندھ پولیس مجھے اور میرے شوہر کو اغوا کرکے کراچی لے جانا چاہتی ہے۔دعا زہرا نے کہا کہ ہمیں کچھ بھی ہوا تو ذمہ دار سندھ، پنجاب پولیس اور میرے ماں باپ ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ میرے والدین کو میری پسند کی شادی کا پہلے سے پتا تھا، اپنے سسرال میں خوش ہوں، ہمیں سکون کی زندگی جینے دیا جائے۔واضح رہے کہ دعا زہرا کے والد نے بیٹی کی بازیابی کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہوا ہے۔دعا زہرا کے والد کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایس ایس پی ایسٹ، ایس ایچ او الفلاح اور تفتیشی افسر کو دعا زہرا کو بازیاب کرانے کا حکم دیا جائے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ تفتیشی افسر دعا زہرا کو ظہیر احمد سے بازیاب کراکے عدالت میں پیش کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…