منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستان چھوڑنے سے پہلے عامر لیاقت کا سوشل میڈیا پر طویل ویڈیو پیغام

datetime 15  مئی‬‮  2022 |

کراچی (آئی این پی )کراچی سے تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے سوشل میڈیا پر طویل ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے سب سے معافی مانگ لی۔انسٹاگرام پر عامر لیاقت کی جانب سے 52 منٹ سے زائد کی ویڈیو میں اپنی تینوں بیویوں (سابق اور موجودہ) اور دونوں بچوں سمیت پوری قوم کے لیے ایک پیغام جاری کیا گیاہے۔ ویڈیو شیئر کرنے کے ساتھ عامر لیاقت

نے ایک طویل کیپشن بھی تحریر کیا ہے۔ انھوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’میں نے اس حیاتِ شکستہ میں جس جس کا دل دْکھایا ہے جانے سے قبل ان سب سے معافی مانگتا ہوں، مجھے معاف کر دیجیے گا، جس کسی کا مجھ پر قرض ہے وہ قرض اتار دوں گا ان شاء اللہ مرنے سے قبل اور ایک بڑے چینل سمیت جس نے بھی میری رقم ہضم کر لی ہے وہ بس اللہ سے ڈریں اور ڈھیل کو اپنی دعاؤں کی قبولیت نہ سمجھیں۔رکن قومی اسمبلی نے اپنے پیغام میں نوجوانوں کو بھی مخاطب کیا اور لکھا کہ’ نوجوانوں سے ملتمس ہوں کہ کسی کو جاننے یا اس سے ملنے سے پہلے کسی کی سنی سنائی باتوں میں آکر اپنے والدین کی دوڑ دھوپ ، تکلیف سے پالنے ، حلال کمائی سے آپ کے لیے کمانے اور پھر آپ کی تربیت کرنے کو اپنے عمل سے پراگندا نہ کریں، پاکستان کے لیے جی جائیں اور سیاسی نعروں میں گم ہو کر اپنی فوج کو گالیاں نہ دیں، مذاق کریں لیکن مذاق اڑائیے نہیں، رنگ، نسل، ذات اور شکل و ساخت پر کسی کا بھی مذاق نہ اڑائیے کہ سب احسن تقویم پر پیدا ہوئے۔‘

انھوں نے دانیہ سے متعلق کیے گئے دعوے اور دونوں سابقہ بیویوں پر وضاحت دیتے ہوئے لکھا ’میں نے جذباتی کیفیت میں اپنی اہلیہ دانیہ کو کچھ بھلا بْرا کہا ہے آپ نہ کہیے گا وہ ابھی چھوٹی ہے اور کوئی اسے گرفتار کرے نا پریشان کیونکہ میں نے تکلیف میں گرفتاری کی بات کہہ دی تھی، اللہ اسے بھی اور بشریٰ، طوبیٰ ، احمد اور دعا کو سلامت رکھے سرفراز فرمائے۔ بشریٰ اور مزید اپنی تعلیم اور علم میں ستارہ بن کر چمکیں اور طوبیٰ تو ماشاء اللہ ستارہ بن ہی چکی ہیں۔

عامر لیاقت نے اپنے بچوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ دعا اس ملک کی بہترین آرٹسٹ بننے جا رہی ہے اور احمد جیسا ذہین انجینئر پاکستان کو جلد ملنے والا ہے۔دوسری جانب ان کا کہنا تھا کہ میں انسٹا، ٹوئٹر اور فیس بک پر ہمیشہ فعال اور جیسا ہوں ویسا ہی ملوں گا۔خیال رہے کہ عامر لیاقت تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کی جانب سے تنسیخ نکاح کی درخواست دائر ہونے اور مبینہ ذاتی ویڈیوز لیک ہونے کے بعد گزشتہ روز ہمیشہ کے لیے پاکستان چھوڑنے کا اعلان کر چکے ہیں۔ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے عامر لیاقت حسین نے کہا کہ کچھ دیر بعد اپنا آخری بیان جاری کروں گا، اس کے بعد ہمیشہ کے لیے پاکستان چھوڑ دوں گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…