جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

ڈالر 200روپے کی سطح پر نہیں جائیگا، ماہرین

datetime 15  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )چیئرمین فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان ملک محمد بوستان کا کہنا ہے کہ ہم ڈالر کو 200 روپے پر نہیں جانے دینگے، عنقریب ڈالر واپس 190 روپے کی سطح سے نیچے آجائے گا۔نجی ٹی وی سماء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے

ملک محمد بوستان نے کہا کہ عمران خان کی 20 مئی کی کال سے ڈالر اور اسٹاک پر منفی اثر آیا، پی ٹی آئی ایک طرف اور ملک کی تمام سیاسی جماعتیں دوسری طرف ہیں، سیاسی جماعتوں کے رہنماء پی ٹی آئی سے بات کریں۔ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہئے، اس صورتحال سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ ملک بوستان نے کہا کہ ایکسچینج کمپنیاں 5ارب ڈالر زرمبادلہ ملک لارہی ہیں ہم نے حکومت کو تجاویز دی ہیں اگر وہ مان لی گئیں تو ہم 10ارب ڈالر زرمبادلہ ملک میں لاسکتے ہیں۔ملک بوستان نے بتایا کہ ہم وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور گورنر اسٹیٹ بینک سے مسلسل رابطے میں ہیں حکومت اقدامات کررہی ہے، توقع ہے آئی ایم ایف سے معاملات میں بھی مثبت پیشرفت ہوگی۔چیئرمین فاریکس ایسوسی ایشن نے کہا کہ سعودی عرب اور چین نے معاشی مدد کا وعدہ کیا ہے، چین 12 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سری لنکا جیسی صورتحال ہونے کا کوئی اندیشہ نہیں، اُمید ہے جلد حالات کنٹرول میں آجائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…