جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

پٹرول 46 اور ڈیزل 84 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تیاری

datetime 14  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ، این این آئی)پٹرول 46روپے اور ڈیزل 84 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تیاری کر لی گئی ہے ، اس بات کا دعویٰ نجی ٹی وی نے کیا ہے، واضح رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی اوگرا نے حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات پر بڑھتی ہوئی سبسڈی سے آگاہ کرتے ہوئے حکومت کو مرحلہ وار سبسڈی ختم کر کا مشورہ دیدیا۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق فیصلہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں متوقع ہے جس  میں پیٹرولیم مصنوعات پر دی جانے والی سبسڈی کو مرحلہ وار ختم کیا جاسکتا ہے جس کے ذریعے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائی جائیں گی ۔ذرائع کے مطابق حکومت فی لیٹرپیٹرول پر 29 روپے60 پیسے سبسڈی دیتی ہے اور 16 مئی سے فی لیٹرپیٹرول پرسبسڈی کی یہ رقم 45 روپے14پیسے تک پہنچ جائیگی، ساری سبسڈی ختم کریں تو فی لیٹر پیٹرول 45روپے 15 پیسے بڑھانا پڑے گا جس  کے نتیجے میں فی لیٹرپیٹرول 195روپے کا ہوجائیگا۔ذرائع کے مطابق  اس وقت ڈیزل پرفی لیٹر سبسڈی 73روپے 4 پیسے ہے اور 16 مئی سے ڈیزل پر سبسڈی 85 روپے 85 پیسے تک پہنچ جائیگی ،مکمل سبسڈی ختم کرنے سے ڈیزل کی قیمت 230روپے فی لیٹر تک پہنچ سکتی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ مٹی کے تیل پر فی لیٹر سبسڈی 43  روپے 16 پیسے ہے اور 16 مئی سے مٹی کے تیل پر فی لیٹر سبسڈی50.44 روپے ہوجائے گی، اسی طرح مٹی کے تیل پر سبسڈی ختم  کرنے سے اس کی قیمت 176  روپے ہوجائے گی۔ذرائع کے مطابق  لائٹ ڈیزل آئل پر اس وقت فی لیٹر سبسڈی 64.70 روپے ہے اور 16 مئی سے یہ سبسڈی 68 روپے فی لیٹر ہوجائیگی، اسی طرح لائٹ ڈیزل کی مکمل سبسڈی ختم ہونے سے فی لیٹر قیمت 186 روپے 31 پیسے ہوجائے گی۔ذرائع کے مطابق ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بے قدری بھی پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافے کاباعث ہے تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کریگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…