پیر‬‮ ، 25 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

گوگل میپ میں زمینی مناظرکیساتھ فضائی مناظر بھی شامل

datetime 14  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سان فرانسسکو(این این آئی) اگرچہ گوگل 2022 ڈویلپر کانفرنس اسی ہفتے میں منعقد ہورہی ہے جس میں کئی اہم تبدیلیاں متوقع ہیں لیکن پہلی تبدیلی یہ ہے کہ کئی ممالک کے لیے گوگل میپس کیاسٹریٹ ویو میں فضائی (ایئریل یا ڈرون)منظر بھی شامل کیے گئے ہیں۔ اس طرح بہت

ڈرامائی انداز میں بلندی سے شروع ہوتا ہوا منظر زمین پر جاکر ختم ہوتا ہے۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق گوگل نے اپنے میپس پر روایتی نقشوں کو بہتر بنانے پر توجہ رکھی ہے اور دنیا کا قدرے بہتر اور انٹرایکٹو ماڈل سامنے آسکے گا۔ لیکن پاکستان میں ایئریل ویو تو کجا اسٹریٹ ویو مناظر بھی دکھائی نہیں دیتے۔ تاہم یہ سہولت امریکہ اور یورپ کے لیے پیش کی گئی ہے۔تاہم اس ہفتے ہونے والے گوگل آئی او سمٹ میں ہونے والا ایک اہم اعلان ہمارے سامنے آگیا ہے جس میں گوگل نقشے میں مختلف مقامات کی مزید تفصیلات، اہم عمارتوں، ریستورانوں، عوامی مقامات کی واضح تصاویر بھی دیکھی جاسکیں گی تاکہ آپ وہاں جانے سے قبل گھر بیٹھے ہی ان کے متعلق بہت کچھ جان سکیں گے۔گوگل میپس کی یہ تفصیلات صارفین کے ساتھ ساتھ خود تاجروں اور کاروباری حضرات کے لیے بہت مفید ہوگا۔ اس طرح لوگ آن لائن اپنے کاروبار کی بہتر تشہیر کرسکیں گے۔ اسکرین پر کسی جگہ کی مصنوعات کے اشتہارات اور دیگر تفصیلات بھی ازخود سامنے آجائے گی۔ اسی طرح سیاحتی مقامات کے متعلق مزید سہولیات جاننا بھی ممکن ہوگا۔یورپ کے سافٹ ویئر ڈویلپر اے آر کور جیوسپیشل اے پی آئی نظام کے تحت میپس پر اپنی جانب سے اے آر(آگمینٹڈ ریئلٹی)فیچر بھی شامل کرسکیں گے۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ گوگل میپس میں اے آر کی شمولیت پر تیزی سے کام ہورہا ہے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…