ہفتہ‬‮ ، 08 جون‬‮ 2024 

گرفتار پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار اور دیگر کو رہا کر دیا گیا

datetime 14  مئی‬‮  2022

سیالکوٹ (این این آئی)سیالکوٹ کے سی ٹی آئی گراؤنڈ میں بغیر اجازت کے جلسے کی تیاریاں کرنے پر گرفتار ہونے والے پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار اور دیگر کو کر رہا کر دیا گیا۔پولیس نے ہفتہ کی صبح سیالکوٹ کے سی ٹی آئی گراؤنڈ میں ضلعی انتظامیہ کی اجازت کے بغیر جلسہ کرنے پر عثمان ڈار اور اسجد ملہی سمیت 10 کے قریب افراد کو گرفتار کیا تھا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے عثمان ڈار اور دیگر رہنماؤں کی گرفتاری پر وفاقی اور پنجاب حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔بعدازاں پی ٹی آئی رہنماؤں نے سی ٹی آئی گراؤنڈ کی جگہ وی آئی پی کرکٹ گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا اور ایک بار پھر گرفتار کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عثمان ڈار سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کی کارکنوں کے ہمراہ سیالکوٹ میں کرینوں کے سامنے لیٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی سیالکوٹ میں مقامی پولیس نے ہفتہ کی صبح سی ٹی آئی گراؤنڈ میں ضلعی انتظامیہ کی اجازت کے بغیر جلسے کی تیاریاں کرنے پر عثمان ڈار اور اسجد ملہی سمیت تحریک انصاف کے 10 کے قریب افراد کو گرفتار کیا تھا۔بعد ازاں تحریک انصاف کی جانب سے سیالکوٹ میں جلسے کا مقام تبدیل کرنے کے اعلان کے بعد پولیس نے عثمان ڈار سمیت گرفتار دیگر افراد کو رہا کر دیا۔

پولیس کریک ڈاؤن کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے مزاحمت بھی کی گئی تھی جس پر پولیس نے کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی تھی۔سیالکوٹ کے سی ٹی آئی گراؤنڈ میں صبح پیش آنے والے واقعے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جلسہ گاہ سے سامان ہٹانے کے لیے لائی گئی کرینوں کے سامنے لیٹتے دیکھا جا سکتا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار بھی کارکنوں کے ہمراہ کرینوں کے آگے لیٹ گئے اور اس موقع پر پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے نعرے بازی بھی کی گئی۔

موضوعات:



کالم



سنگ دِل محبوب


بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…