بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

یو اے ای کے صدرشیخ خلیفہ بن زایدالنہیان کو سپرد خاک کردیا گیا

datetime 14  مئی‬‮  2022 |

ابوظہبی،واشنگٹن(این این آئی)متحدہ عرب امارات کے صدرشیخ خلیفہ بن زاید النہیان کی تدفین کردی گئی۔عرب میڈیا کے مطابق ابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زاید اور النہیان خاندان کے افراد نیجمعے کے روز ابوظہبی کے البطین قبرستان میں شیخ خلیفہ کی آخری رسومات ادا کیں۔ اس سے قبل شیخ محمد بن زاید النہیان، خاندان کے دیگرافراد اور مسلح افواج

کے ڈپٹی سپریم کمانڈر نے شیخ سلطان بن زاید مسجد میں مرحوم شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔دوسری جانب دنیا بھر سے قائدین یو اے ای کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید ال نہیان کی وفات پر دکھ کا اظہار کر رہے ہیں۔امریکی صدر جو بائیڈن نے شیخ خلیفہ بن زاید ال نہیان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہ وہ امریکہ کے ایک حقیقی پارٹنر اور مخلص دوست تھے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جو بائیڈن کا مزید کہنا تھا کہ ہم امریکہ اور متحدہ عرب امارات کی حکومتوں اور عوام کے درمیان دیرینہ تعلقات بنانے اور مستحکم رکھنے پر وہ ہمیشہ یادوں میں رہیں گے۔دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ٹوئٹر کے ذریعے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ملک کے عظیم قائد کو الوداع کہا۔یو اے ای کے صدر کے مشیر انور گرگیش نے ٹویٹ کیا کہ یو اے ای اور دنیا ایک ایسے مخلص لیڈر سے محروم ہوگئی ہے جنہوں نے اپنی ساری زندگی قوم اور عوام کے لیے وقف کررکھی تھی۔مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کا یو اے ای کے صدر کی وفات پر ایک بیان میں کہنا تھا کہ ہم دنیا کے قیمتی اور عظیم ترین لوگوں میں سے ایک شیخ خلیفہ بن زاید ال نہیان کے لیے سوگ کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنی قوم اور عوام کے لیے سخاوت کے لیے جانے جاتے تھے۔خلیج تعاون کونسل (جی سی سی)کے جنرل سیکریٹری نایف الحجرف نے کہا کہ شیخ خلیفہ بن زاید کی وفات کے بعد ہم نے خلیج اور عرب کے اہم قائد کو کھو دیا ہے۔اسی طرح بحرین کے بادشاہ حماد بن عیسی ال خلیفہ، عرب پارلیمنٹ کے سپیکر عادل عبد الرحمن العسومی، عراق کے وزیراعظم مصطفی الکاظمی کے علاوہ ترکی کے صدر طیب اردوغان کی جانب سے بھی یو اے ای کے صدر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…