اتوار‬‮ ، 25 اکتوبر‬‮ 2026 

فیصل آباد جلسے سے قبل فیصل آباد میں کپتان کو بڑی کامیابی مل گئی

datetime 13  مئی‬‮  2022 |

اسلام آباد (آن لائن) فیصل آباد جلسے سے قبل فیصل آباد میں کپتان کو بڑی کامیابی مل گئی ۔ فیصل آباد سے وکلاء� کے بڑے گروپ نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے ۔ شمولیت اختیار کرنے والے وفد کی چیئرمین نے پاکستان تحریک انصاف سے ملاقات کی ہے

ملاقات میں وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور مرکزی سینئر نائب صدر فواد چودھری ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب، حسن نیازی ، رکن صوبائی اسمبلی لطیف نذر بھی ملاقات میں شامل تھے ۔ فیصل آباد سے ممبر پنجاب بار کونسل امتیاز لونہ، ڈسٹرکٹ بار کے صدر بلال سعید بسرا اور سابق سیکرٹری فیصل آباد بار اظہر حنیف خان بھی وفد میں شامل تھے ۔ سابق صدر فیصل آباد بار شہزاد چیمہ نے بھی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا ہے ۔ وفد نے حقیقی آزادی و غلامی نامنظور کے ایجنڈے پر چیئرمین تحریک انصاف کا بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے ۔ تحریک انصاف میں شرکت کرنے والے وکلاء نمائندوں نے اسلام آباد مارچ میں بھرپور شرکت کا بھی اعلان کیا ہے ۔ ملک میں آئینی سکیم کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور اختیارات کی تثلیث کی عدم تعظیم پر بھی گہرے تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے ۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے وفد سے گفتگو کرتے ہوے کہا منتخب حکومت کو سازش کے ذریعے ختم کرنے کا رجحان جمہوریت کیلئے تباہ کن ہے۔ انہوں نے کہا آزاد فیصلہ سازی کے بغیر قائد و اقبال کے پاکستان کے قیام کی منزل تک رسائی ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا غلام قوموں کا حال اپنا ہوتا ہے نہ مستقبل کی کوئی امنگ، عمران خان نے کہا قوم اپنی آزادی و خودمختاری کے تحفظ کیلئے یکسو اور تیار ہے، انہوں نے کہا تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد آگے بڑھیں اور قوم کو غلامی سے نجات دلوانے کیلئے کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا شمولیت اختیار کرنے والے وکلاء� کا خیر مقدم کرتا ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



درگزر کیا کریں


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…