بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

پی ایس ایل 7 سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو 2 ارب روپے کا منافع ہوا،پی سی بی کے پاس کتنے ارب کے ریزروز ہیں، رپورٹ میں انکشاف

datetime 13  مئی‬‮  2022 |

لاہور (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) سیون سے دو ارب روپے سے زائد کا منافع ہوا ہے اور تمام فرنچائزرز کو آئندہ ہفتے اسٹیٹمنٹ بھجوا دی جائیں گی ،پاکستان کرکٹ بورڈ کے ریزرو 15 ارب روپے ہو گئے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پی ایس ایل سیون سے نیٹ منافع تقریباً دو ارب روپے سے زائد کا ہوا ہے ،5 ٹیموں کو اچھا مالی فائدہ ہو گا۔پی ایس ایل کے گزشتہ سیزن کی تمام تفصیلات جلد فرنچائزرز کو موصول ہو جائیں گی، پی ایس ایل فائیو اور پی ایس ایل اکاؤنٹنگ نقصان 70 کروڑ روپے کا ہوا ہے، کووڈ 19 کی وجہ سے پانچویں اور چھٹے ایڈیشن میں ٹیموں کو مراعات دیں، تقریباً ایک ارب کے اخراجات برادشت کیے،اس وقت پی سی بی کے پاس 15 ارب روپے کے ریزروز ہیں۔ اس سے قبل مالی سال میں 12 ارب روپے تھے۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن کے میچز 4 وینیوز پر ہوں گے جن میں لاہور، کراچی، راولپنڈی اور ملتان شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…