بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

معیشت کی تباہی، ڈالر کی تاریخی بلند ی کا مجرم عمران خان، وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی شدید تنقید

datetime 13  مئی‬‮  2022 |

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ معیشت کی تباہی، ڈالر کی تاریخی بلند ی کا مجرم عمران خان کوقرار دے دیا۔پاکستان کو گھمگیر مسائل کی دلدل میں عمران خان نے دھنسایا ہے آج ڈالر میںتاریخی اضافہ ہورہا ہے تو عمران صاحب ذمہ دار ہیں ڈالر 193 پہ عمران خان کی وجہ سے گیا ہے۔ فواد چودھری کے بیان پہ ردِ عمل دیتے ہوئے

مریم اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف کے معاہدے پر عمران صاحب نے دستخط کئے جس کی سزا عوام کو مہنگائی کی صورت مل رہی ہے ملک میں چار سال نالائقوں نااہلوں کارٹلز اور عمران مافیا کی حکومت کی وجہ سے معاشی دہشت گردی کی گئی آج ملک میں معاشی عدم استحکام عمران صاحب کی وجہ سے ہے پٹرول کی مد میں عمران خان نے اپنی ناکام سیاست کو بچانے کے لئے ناقابلِ تلافی نقصان کیا کو آج عوام کو بھگتنے پڑ رہے ہیں آج مشکل فیصلے کئے جارہے ہیں تو اس کے ذمہ دار عمران صاحب ہیں اپنے عوام دشمن معاشی جرائم کو چھپانے کے لئے عمران صاحب کنٹینر پر چڑھے ہیں عمران صاحب سیاسی مقاصدکے لئے ملک کی معیشت اور عوام کو دائوپر لگانا غداری ہوتی ہے عمران صاحب نے عوام کو مہنگائی دی، اب سب سے زیادہ خود مہنگائی کا شور مچا رہے ہیں عمران صاحب شور نہ مچائیں، مہنگائی کا جواب دیں، معاشی تباہی کا حساب دیں پاکستان کو گھمبیر مسائل کی دلدل میں عمران صاحب نے دھنسایا ہیڈالر 193 پہ عمران خان کی وجہ سے گیا ہیچار سال مسلط نالائقوں، نااہلوں ،کارٹلز اور عمران مافیا نے عوام کے خلاف معاشی دہشت گردی کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…