بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

نئی حکومت کے آتے ہی گریڈ 17سمیت چھوٹے گریڈز کی ہزاروں نوکریوں کا اعلان

datetime 13  مئی‬‮  2022 |

لاہو ر(این این آئی) نئی حکومت کے آتے ہی گریڈ 17سمیت چھوٹے گریڈز کی ہزاروں نوکریوں کا اعلان ہوگیا۔ پنجاب پبلک سروس کمیشن کے امتحانی نظام کا حصہ بنیئے۔رپورٹ کے مطابق پنجاب پبلک سروس کمیشن کی طرف سے جاری کردہ نوکریوں کے اشتہار میں مختلف نوکریوں کی پیشکش کی گئی ہے

ان جابز میں میں گریڈ 17اور اس سے اوپر کی سپروائزر ،گریڈ 16 میں ڈپٹی سپروائزر و نمائندگان محکمہ کی آسامیوں جبکہ امتحانی نگران کی گریڈ 5 تا گریڈ 15 کی آسامیاں شامل ہیں اسی طرح گریڈ ایک تا چار کی نوکریاں جن میں پانی پلانے والے سے لے کر کرسیاں رکھنے والے اور فرنیچر کی صفائی کرنے والے اور مختلف چھوٹے موٹے کام کرنیوالوں کی ضرورت ہے ۔ اشتہار کے مطابق مردو خواتین ان آسامیوں کے لئے درخواستیں دینے کے اہل ہیں جبکہ پنجاب کا ڈومیسائل ہونا ضروری ہے ۔ منتخب افراد کی تعیناتی ان کے ضلع میں ہوگی جبکہ ان نوکریوں کے لئے پنجاب حکومت، وفاقی حکومت اور نیم سرکاری اداروں کے ریگولر ملازمین بھی درخواستیں دے سکتے ہیں۔ منتخب افراد پنجاب پبلک سروس کمیشن کا حصہ ہوں گے اور انہیں کبھی بھی ڈیوٹی مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے طلب کیا جاسکتا ہے ۔ بھرتی کے لئے ٹیسٹ یا امتحان ہفتہ یا اتوار کو منعقد ہوگا ۔ اپلائی کرنیوالے افراد کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہونا چاہئیے نہ ان کے خلاف کسی قسم کا مقدمہ کسی بھی عدالت میں زیرسماعت ہو۔نوکری کے خواہشمند افراد پنجاب پبلک سروس کمیشن کی آفیشل سائٹ پر موجود رجسٹریشن فارم ڈاون لوڈ کرسکتے ہیں جس کوپر کرنے کے بعد اس کی ہارڈ کاپی بنام سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن ایل ڈی اے پلازہ 7 ایجرٹن روڈ نزد ایوان اقبال لاہور ارسال کی جائے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…