بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

فہد مصطفی کا جلد شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان

datetime 12  مئی‬‮  2022 |

کراچی (این این آئی)پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فہد مصطفی نے بہت جلد شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔فہد مصطفی نے سینئر اداکار نعمان اعجاز کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے مستقبل کے بارے میں گفتگو کی۔میزبان نعمان اعجاز نے فہد مصطفی سے سوال کیا کہ آپ اگلے 15 سال کے بعد، خود کو کہاں دیکھیں گے؟ جس پر اداکار نے کہا کہ میں شوبز انڈسٹری میں نہیں ہوں گا۔فہد مصطفی نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ اچھے وقت میں شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دوں۔انہوں نے کہا کہ بہت سارے پچھتاوے ہیں، میں نے بہت سارے کام نہیں کرنے تھے لیکن کرلئے۔ فلم انڈسٹری کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں ہم 2019تک تیزی سے ترقی کر رہے تھے، اس کے بعد حالات خراب ہوگئے اور مجھے لگتا ہے کہ ہماری فلم انڈسٹری کو نظر لگ گئی۔فہد مصطفی نے کہا کہ کورونا وائرس اور سیاسی صورتحال نے بھی ہماری فلم انڈسٹری کو بہت بری طرح متاثر کیا۔انہوںنے کہا کہ ٹی وی انڈسٹری میں مقامی فلموں سے زیادہ ناظرین ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…