بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

قومی کرکٹرزکا بھی تنخواہوں میں اضافےکا مطالبہ

datetime 12  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور ہیڈ کوچ تقلین مشتاق کی جانب سے پی سی بی کو آئندہ سینٹرل کنٹریکٹ 23-2022ء کے تحت کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے ۔ کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کے

حوالے سے مشاورت شروع کردی گئی ہے اور جلد ہی پی سی بی کی جانب سے مختلف کیٹیگریز میں منتخب کھلاڑیوں کا اعلان کیا جائے گا۔قومی کرکٹرز کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کے حوالے سے مشاورت کا آغاز ہوگیا، کپتان بابراعظم اور ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے اپنی رائے دے دی ہے، کپتان اور کوچ معاوضوں میں اضافے کے خواہشمند ہیں۔قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کی مدت 30 جون کو ختم ہورہی ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ سینٹرل کنٹریکٹ کو حتمی شکل دینا چاہتا ہے تاکہ نئے مالی سال میں اس کو بجٹ کا حصہ بنایا جاسکے۔ابتدائی مشاورت میں نئے کنٹریکٹس کے مسودے، بجٹ، کیٹگریز، ماہانہ اضافہ اور کھلاڑیوں کی تعداد پر بات چیت ہوئی ہے۔قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے بھی اپنی رائے دے دی ہے، کپتان اور ہیڈ کوچ نئے کنٹریکٹس میں 20 فیصد تک اضافے کے حق میں ہیں۔ڈومیسٹک کرکٹرز اور کوچز کے کنٹریکٹ اور تعداد کا معاملہ بھی زیر غور ہے۔بجٹ کو حتمی شکل دینے کے بعد کھلاڑیوں کے ناموں کے حوالے سے بات چیت کا آغاز ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…