اسلام آبا د(نیوزڈیسک) وزیراعظم محمد نوازشریف ستمبر کے دوسرے ہفتے میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 70ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ جنرل اسمبلی کا سالانہ اجلاس15ستمبر2015سے شروع ہو کر6اکتوبر 2015تک جاری رہے گا۔ وزیراعظم نوازشریف کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے موقعہ پر دنیا کے دوست ممالک کے سربراہوں سے دو طرفہ دلچسپی علاقائی امور پر ملاقاتوں کے شیڈول کو آخری شکل دی جارہی ہے۔ وزیراعظم نوازشریف کے ساتھ اعلیٰ سطح کا مگر مختصر وفد بھی امریکہ جائے گا۔ رونامہ جنگ کے صحافی حنیف خالد کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ و قومی سلامتی سرتاج عزیز وزیراعظم کے خصوصی معاون برائے خارجہ امور طارق فاطمی، وزارت خارجہ کے سیکرٹری اور واشنگٹن میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی بھی نیو یارک میں جنرل اسمبلی ہال کی سائیڈ لائین پر دوسرے ملکوں کے سربراہوں دوسرے ممالک کے وفود کے ساتھ ملاقاتوں میں موجود ہونگے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل امریکی صدر باراک اوبامہ اور دوسرے دوست ملکوں کے وزرائے اعظم بھی وزیراعظم نوازشریف کی ملاقاتیں متوقع ہیں۔15ستمبر کو جنرل اسمبلی کے افتتاحی سیشن سے امریکی صدر باراک اوباما خطاب کریں گے۔ اسی شام وہ جنرل اسمبلی کے 70ویں اجلاس میں شرکت کیلئے آنے والے غیر ملکی سربراہوں کے اعزاز میں اپنے ہوٹل میں استقبالیہ دیں گے۔ جس میں وزیراعظم نوازشریف اور صدر باراک اوبامہ کی ملاقات کا امکان ہے۔ 25ستمبر کوپوپ فرانس آئیں گے۔ 25ستمبر سے 27ستمبر تک پوسٹ 2015ڈویلپمنٹ ایجنڈےکی منظوری کیلئے سربراہوں کا اجلاس ہوگا۔28ستمبر سے 6اکتوبر تک جنرل اسمبلی میں عام بحث ہو گی