لندن (این این آئی) وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سے ملاقات کی جس میں ملکی معیشت سے متعلق گفتگو کی گئی ۔ بدھ کو ہونے والی ملاقا ت میں نواز شریف نے وزیر اعظم بننے پر شہباز شریف کو مبارک باد دی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں اسحاق ڈار، خواجہ آصف، ایاز صادق، رانا ثناء اللہ، خواجہ سعد رفیق و دیگر بھی موجود تھے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی ملاقات کا اہم ایجنڈا ملکی معیشت سے متعلق رہا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں آئندہ ہونے والے الیکشن کے حوالے سے کوئی ایجنڈا نہیں تھا۔