بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

شدید گرمی نے ملک بھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث کئی علاقوں میں ہیٹ ویو کا خدشہ

datetime 11  مئی‬‮  2022 |

اسلام آباد(این این آئی)شدید گرمی نے ملک بھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث کئی علاقوں میں ہیٹ ویو کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں نہیں ہوگا البتہ 13 اور 14مئی کو گرمی کی شدت زیادہ رہے گی جس دوران درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بعض حصوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچنے کا خدشہ ہے، سبی میں 49، جیکب آباد، دادو، لاڑکانہ اور سکھر میں پارا 46 سے 48 ، ملتان، بہاولپور ، رحیم یار خان اور ڈیرہ غازی خان میں45 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے ، منگل کو ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے بالائی اور وسطی سندھ کے علاوہ پنجاب اور بلوچستان میں گرمی کی شدت معمول سے زائد رہنے کی پیش گوئی کی ہے جس کے تحت 12 سے 15 مئی کے دوران گرمی کی شدت زائد ہوگی۔ طبی ماہرین نے شہریوں کو بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کردی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…