پتوکی (این این آئی ) پتوکی نکاح کا جھانسہ دیکرپندرہ سالہ لڑکی سے اوباش ملزم کی زیادتی تھانہ سٹی پتوکی پولیس تاحال ملزم کیخلاف مقدمہ اور لڑکی کا میڈیکل نہ کرواسکی متاثرہ لڑکی کی والدہ کی آئی جی پنجاب پولیس سے نوٹس لینے کی اپیل تھانہ سٹی پتوکلی کے علاقہ برجمہالم چک نمبر 35 کی رہائشی ارشاد بی بی نے تھانہ سٹی میں درخواست گزاری کہ میری عدم موجودگی مین ملزم نور اللہ میرے گھر آیا اور میری بیٹی کو نکاح کرنے کا جھانسہ دیکر اپنے ساتھ لے گیا اور ملزم نے زیادتی کے بعد بائی پاس پر چھوڑ دیااور فرار ہوگیا تھانہ سٹی پتوکی پولیس کی جانب سے تاحال کوئی کاروائی عمل میں نہ لائی جاسکی پولیس کی جانب سے ملزم کیخلاف مقدمہ اور لڑکی کا میڈیکل نہ کروایا جاسکا متاثرہ لڑکی کی والدہ کی آئی جی پنجاب پولیس سے نوٹس لیکرانصاف کی اپیل کی ہے ۔