بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

سسیلین مافیا کا آخری دم تک مقابلہ کریں گے برطرف گورنر پنجاب عمر سرفرازچیمہ کا بڑا اعلان

datetime 11  مئی‬‮  2022 |

لاہور( این این آئی) برطرف گورنر پنجاب عمرسرفرازچیمہ نے کہا ہے کہ صوبے میں جاری ڈاکو راج ختم کرکے رہیں گے ، یہ نہ آئین و قانون کو مانتے ہیں اور نہ بات سننے کو تیار ہیں۔اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ (ن)لیگ والے چاہتے ہیں کہ ان کا بچہ غیر قانونی طریقے سے وزیر اعلیٰ کے عہدے پربیٹھ جائے۔اس بار ان کا واسطہ ایسے گورنر سے پڑا ہے جو آئین سے باخبر ہے اور اسی کے مطابق ہرکام کرتا ہے۔

سسیلین مافیا کا آخری دم تک مقابلہ کریں گے۔دوسری جانب تحریک انصاف پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ حیرت ہے جو شخص خود ملک سے فرار ہے امپورٹڈ وزیر اعظم اپنے لائو لشکر سمیت اس سے مشاورت کرنے لند ن یاترا پر چلے گئے ہیں،سالوں سے بیرون ملک مفرور اسحاق ڈار کے گھر کی سرکاری خرچ پر تزئین و آرائش کرائی گئی ہے ،عوام موجودہ امپورٹڈ حکومت کو تسلیم کرنے کیلئے ہرگز تیار نہیں اس لئے حالات کا تقاضہ ہے کہ بلاتاخیر نئے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا جائے ۔ پارٹی دفتر میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ عمران خان کے کامیاب جلسوں سے امپورٹڈ حکومت کی سیاسی نبض ڈوب رہی ہے اور حالت نزاع کی کیفیت بھی شدید تر ہوتی جارہی ہے ۔ 13جماعتوں پر مشتمل لوٹ مارایسوسی ایشن کی امپورٹڈ حکومت کو پتہ چل گیا ہے کہ عوام کی اکثریت عمران خان کے ساتھ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نام نہاد تجربہ کارو ں نے ایک ماہ میں مہنگائی کی شرح کو اس سطح پر پہنچا دیا ہے جو کورونا وباء میں بھی اتنی نہیں بڑھی تھی ۔

گندم کی نئی فصل آنے کے باوجود آٹے کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں بلکہ کئی مقامات پر آٹا دستیاب ہی نہیں ہے، اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں 50سے60فیصد تک یکمشت اضافے سے عوام کی چیخیں نکل گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان شا اللہ اس بار تحریک انصاف دو تہائی اکثریت سے واپس آئے گی اور نہ صرف احتساب کا شکنجہ مزید سخت ہوگا بلکہ ملک و قوم کے مفادمیں نا گزیر قانون سازی بھی کی جائے گی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…