اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کے 69ویں یوم آزادی کے موقع پر شکاگو میں عظیم الشان پاکستان ڈے پریڈ میں بھارتی کمپنیوں کی بھی بھرپور شرکت رہی اور مشہور ڈیون اسٹریٹ پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔پاکستان ڈے پریڈ میں کمیونٹی کے تمام طبقوں نے مکمل یکجہتی کا مظاہرہ کیا اور سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر قوم کو درپیش مسائل کے حل کے لیے متحدہ جدوجہد کا پیغام دیا ہے۔پریڈ کمیٹی کے چیئرمین جمیل خان کی قیادت میں ہونے والی یہ پریڈ دوپہر بارہ بجے دیوان اسٹریٹ پر شروع ہوئی جس کی قیادت شکاگو پولیس کا بینڈ کر رہا تھا۔جبکہ معروف پاکستانی شخصیات چوہدری رشید کے علاوہ کوک کاو¿نٹی کے صدر، گورنر، اسٹیٹ سینٹرز اور ججز بھی پریڈ کے قائدین میں شامل تھے۔پریڈ کے دونوں اطراف کو بیریئر لگا کر بند کر دیا گیا تاہم بیریئر کے اس پار ہزاروں کی تعداد میں پاکستانی خواتین و حضرات اور بچے پریڈ کا منظر دیکھنے کے لیے بیتاب نظر آئے۔ اس موقع پر ٹریفک کے لیے ڈیون اسٹریٹ کو عام ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔کوئی دو میل کا فاصلہ طے کر کے جب پریڈ کے شرکاءاور فلوٹ اسٹیج کے سامنے سے سلامی دیتے ہوئے گزرے تو فضاءپاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونجھ اٹھا۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور اس کے انگریزی ترجمے سے ہوا جس کے بعد پاکستان اور امریکہ کا قومی ترانہ پڑھا گیا جس پر حاضرین نے احترام قومی نغموں کو خراج عقیدت پیش کیا۔منتظمین کے مطابق رنگا رنگ پریڈ میں 25 سے زائد طویل فلوٹ تھے جن پر پاکستانی اور بھارتی کمپنیوں کی مصنوعات کی تشہیر کرتی ہوئی خواتین اور بچے پاکستانی لباس پہنے اور قومی پرچم لہراتے ہوئے اسٹیج پر موجود قائدین کو سلامی دی۔ 25 میں سے 7 بڑے فلوٹ انڈین کمپنیوں کے تھے جنھوں نے پاکستانیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔پریڈ کے اختتام پر ڈیون اسٹریٹ کے قریب پارک میں رنگارنگ ثقافتی میوزک شو منعقد ہوا جس میں قومی نغموں کی دھن پر حاضرین جھوم اٹھے۔یہ میوزک شو رات گئے تک جاری رہا جبکہ اس موقع پر خطاب میں مقامی رہنماو¿ں جمیل احمد خان، فیصل نیاز ترمذی اور دیگر نے کمیونٹی کو متحد ہو کر مقامی سیاسی عمل میں شرکت کی اپیل کی۔