بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان کو آئین شکنی کے اوپر غنڈہ گردی قرار ددیدیا

datetime 10  مئی‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان کو آئین شکنی کے اوپر غنڈہ گردی قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ آئین شکنی اور اوپر سے غنڈہ گردی کرنے کے بعد آئین کے تقاضوں کی بات عمران صاحب کی سیاسی منافقت ہے؟ کسے دھوکہ دے رہے ہیں؟ ،عمران صاحب نے قومی اسمبلی میں جو شرمناک تماشا کیا، اسی کو پنجاب میں دوہرایا،قومی اسمبلی میں کی جانے

والی آئین شکنی اور غنڈہ گردی پنجاب میں بھی دوہرائی گئی،توہین عدالت کے مجرم عدالت سے نوٹس لینے کی اپیلیں کس منہ سے کر رہے ہیں؟ ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران صاحب نے قومی اسمبلی میں جو شرمناک تماشا کیا، اسی کو پنجاب میں دوہرایا،قومی اسمبلی میں کی جانے والی آئین شکنی اور غنڈہ گردی پنجاب میں بھی دوہرائی گئی ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب آپ کا اور آپ کی کٹھ پتلیوں کا یہ رویہ ہے جس کی وجہ سے عدالتوں کے دروازے نصف شب کو کھولے گئے ۔انہوںنے کہاکہ رات کی تاریکی میں چوروں کی طرح آپ نے آئین اور پارلیمنٹ پر شب خون مارا تو رات کو عدالت لگی۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب آپ تو دن کے اجالے میں آئین کو پامال کرتے اور غنڈہ گردی کرتے ہیں ،آئین شکن کے منہ سے آئین کی بات؟ کچھ شرم ؟ ۔ انہوںنے کہاکہ توہین عدالت کے مجرم عدالت سے نوٹس لینے کی اپیلیں کس منہ سے کر رہے ہیں؟ ۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ پہلے گھوسٹ انتخاب سے مجرم کٹھ پتلی عمران صاحب پاکستان پر مسلط ہوئے، پھر آئین شکنی کرکے دوہرا آئینی جرم کیا۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب نے پاکستان کے عوام کی دولت لوٹی، باوقار آئینی عہدے کو فرح گوگی کے ذریعے مال بنانے کا ذریعہ بنایا۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب اپنے فسطائی سیاہ کردار کو دیکھیں جس کی تاریخ ہمیشہ مذمت کرتی رہے گی ،عمران صاحب آپ کے حکم پر آئینی مناصب کی توہین کی گئی، صدر، گورنر، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر سب نے آئین پامال کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…