برطانیہ (نیوز ڈیسک)برطانیہ میں نارتھیمپٹن شائر میں لوگوں کوغیرضروری طور پر تلاشی کیلئے روکنے والے پولیس اہلکاروں کو ان لوگوں سے براہ راست معافی مانگنا ہوگی۔مقامی انتظامیہ نے یہ اقدام عوام کا اعتماد پولیس پر بڑھانے کیلئے اٹھایا ہے۔یہ تجویز پولیس کے افسران کی جانب سے دی گئی ہے۔یہ تجویز نارتھیمپٹن پولیس کے چیف اورکمشنر ایڈم سائمنڈز کی جانب سے دی گئی ہے۔سائمنڈز کے مطابق جن لوگوں کو روکا جائے انہیں یہ موقع بھی دیا جائے کہ وہ روکنے والے افسر سے باز پرس کرسکیں اور پھر وہ غیر ضروری طور پر روکنے پر ان سے معافی مانگے۔پولیس کمشنر کے مطابق پولیس کی جانب سے تلاشی کیلئے روکے جانیوالے50فیصد افراد سمجھتے ہیں کہ پولیس نے انہیںغیر ضروری طور پرروکا ہے جبکہ19سے24سال کے58فیصد نوجوانوں کے بھی روکے جانے پر کچھ ایسے ہی خیالات ہوتے ہیں۔