قاہرہ (نیوز ڈیسک) نئے مصری قانون کے تحت صحافیوں کو کسی بھی دہشت گرد حملے کی غلط رپورٹنگ کرنیوالوں پر بھاری جرمانہ ادا کرنا ہوگا، غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق غلط رپورٹنگ پر دولاکھ پاﺅنڈ سے پانچ تک جرمانہ کیاجاسکے گا اور ساتھ ہی ملازمت سے بھی برطرف کیاجاسکتاہے ، ناقدین نے اس نئے قانون کو میڈیا پر قدغن لگانے کے مترادف قرار دیا ہے ، انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہناہے کہ اس قانون کے ذریعے السیسی اپنے خلاف اٹھنے والی آواز کو باآسانی دبانے کاکام کرسکیں گے ۔