جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی صدر کی اہلیہ سورا مکھرجی انتقال کر گئیں

datetime 18  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارت کے صدر پرناب مکھرجی کی بیوی سورا مکھرجی کا منگل کی صبح انتقال ہو گیا ہے۔ ان کی عمر 74 سال تھی۔صدر پرنب مکھرجی کے ٹویٹر اکاو¿نٹ سے ان کے انتقال کی خبر دی گئی ہے۔سورا مکھرجی کا انتقال منگل کی صبح 10 بج کر 51 منٹ پر ہوا۔بیان میں کہا گیا: ’بہت افسوس کے ساتھ آپ کو بتایا جا رہا ہے کہ خاتون اول سورا مکھرجی کا آج (18 اگست سنہ 2015 ) صبح دس بج کر 51 بجے انتقال ہو گیا۔‘سانس لینے میں تکلیف کی شکایت کے بعد سات اگست کو انھیں آرمی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ انھیں دل کا دورہ بھی پڑا تھا۔اپنی بیوی کی خراب طبیعت کی وجہ سے صدر اڑیسہ دورہ مختصر کرکے جلد ہی دہلی واپس آئے تھے۔تصویر میں صدر پرنب مکھر جی کے ساتھسورا مکھرجی کی پیدائش آج کے بنگلہ دیش میں واقع جسور میں 17 ستمبر سنہ 1940 کو ہوئی تھی۔ 13 جولائی سنہ 1957 کو ان کی شادی پرنب مکھرجی سے ہوئی تھی۔ان کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہیں۔سورا مکھرجی رویندر موسیقی کی گلوکارہ کے ساتھ ساتھ پینٹر بھی تھیں۔ انھوں نے دو کتابیں بھی لکھی تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…