یمن (نیوز ڈیسک)یمن کے دارالحکومت صنعا ءمیں حوثی باغیوں نے متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے پر قبضہ کرلیا ہے۔ دوسری جانب اماراتی وزیر خارجہ نے صنعاءمیں سفارت خانے پر حوثیوں کے قبضے کی شدید مذمت کرتے ہوئے سفارت خانے کو فوری طور پر خالی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ العربیہ کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ صنعاء میں ان کے ملک کے سفارت خانے پر حوثی باغیوں کا قبضہ قابل مذمت اقدام ہے اور یو اے ای اس کاررائی میں ملوث عناصر کے خلاف عالمی سطح پر آئینی چارہ جوئی اور انصاف کے حصول کا حق رکھتا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صنعاءمیں اماراتی سفارت خانے پر باغیوں کے حملے اور سفارت خانے پر قبضے سے صاف ظاہر ہو رہا ہے کہ حوثی باغی عالمی سفارتی آداب کا احترام کرتے ہیں اور نہ ہی عالمی سفارتی معاہدوں کی پابندی کررہے ہیں۔