ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان اور بھارت میں بدترین ہیٹ ویو کا خدشہ، ایک ارب افراد متاثر

datetime 7  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس (اے ایف پی) پاکستان اور بھارت میں بدترین ہیٹ ویو کا امکان ، مارچ اور اپریل میں دونوں ممالک میں شدید گرمی سے ایک ارب سے زائد لوگ متاثر ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو ماہ سے زائد عرصے سے تباہ کن ہیٹ ویو نے پاکستان اور بھارت کو اپنی لپیٹ میں

لے رکھا ہے لیکن آب و ہوا کے بڑے سائنسدانوں نے اے ایف پی کو بتایا کہ چونکہ موسمیاتی تبدیلی جاری ہے اس لئے دونوں ممالک کو بدترین ہیٹ ویو کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ اس ہفتے شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق اضافی گلوبل وارمنگ کے بغیر بھی جنوبی ایشیاء بالکل اسی طرح پکنے کو تیار ہے جس طرح کیلیفورنیا کو زائد المیعاد بڑے زلزلے کے لیے کہا جاتا ہے۔ مارچ اور اپریل میں پاکستان اور بھارت کے بیشتر حصوں میں شدید گرمی نے ایک ارب سے زیادہ لوگوں کو 40سیلسیس (104 فارن ہائیٹ) سے زیادہ درجہ حرارت میں جھلسا کر رکھ دیا۔ سال کا گرم ترین حصہ ابھی آنا باقی ہے۔ ایک غیر منافع بخش موسمیاتی سائنس ریسرچ برکلے ارتھ کے لیڈ سائنسدان رابرٹ روڈ نے ٹوئٹ میں لکھا کہ اس ہیٹ ویو سے ہزاروں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔ ضرورت سے زیادہ اموات کی تعداد، خاص طور پر بزرگ افراد میں، واضح نظر آئے گی۔ ملک کی ارتھ سائنسز کی وزارت کے مطابق بھارت میں 1980 سے ہیٹ ویو سے ہونے والی اموات میں 60 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن کے سربراہ پیٹری ٹالاس کا کہنا ہے کہ زرعی پیداوار، پانی، توانائی کی سپلائی اور دیگر شعبوں پر پڑنے والے اثرات پہلے ہی عیاں ہیں۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…