اسلام آباد (نیوز ڈیسک)انسانی شخصیت بہت پیچیدہ ہے لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ کسی کی صورت پر نظر ڈالتے ہی لاشعوری طور پر ہمارا دماغ اس کی شخصیت کے نمایاں ترین پہلوو¿ں کا اندازہ لگالیتا ہے۔ رولنز کالج فلوریڈا کے سائنسدانوں نے ایک حالیہ تحقیق میں معلوم کیا ہے کہ انسانی شکل و شباہت بڑی حد تک شخصیت کے پوشیدہ پہلوو¿ں سے پردہ اٹھا دیتی ہے۔
تحقیق کے مطابق خوش شکل افراد کو دیکھتے ہی لوگ اندازہ لگالیتے ہیں کہ وہ اوسط سے زیادہ ذہین ہیں جبکہ کشادہ چہرے والوں کو طاقتور اور کامیاب سمجھا جاتا ہے۔ اسی طرح جن کے چہرے میں کوئی خامی نظر آئے ان کے بارے میں ہمارا دماغ خبردار کردیتا ہے کہ وہ مجرمانہ کردار کے حامل ہوسکتے ہیں۔ تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ ہمارا دماغ یہ اندازے پلک جھپکنے میں قائم کرلیتا ہے اور عموماً یہ اندازے درست بھی ہوتے ہیں۔ سائنسدانوں کے مطابق خوبصورت شکل دراصل معیاری جینز کی نشاندہی کرتی ہے جن کا ذہانت کے ساتھ قریبی تعلق ہوتا ہے۔ اسی طرح کشادہ چہرے کے پیچھے ٹیسٹاسٹیرون ہارمون کی زیادہ مقداربھی پائی گئی ہے جو انسان کو زیادہ جارح اور غلبہ پسند بناتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ کشادہ چہرے والے عموماً طاقتور اور کامیاب ہوتے ہیں۔
لوگوں کو جانچنے کا دلچسپ طریقہ جانئے
18
اگست 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں