منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

پشاور اور مردان سے چاند کی رویت کی شہادتیں موصول

datetime 1  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ، این این آئی)پشاور اور مردان سے چاند کی رویت کی شہادتیں موصول ہوئیں،پشاور کے نواحی علاقے سوڑیزئی سے بارہ شہادتیں اور مردان سے تین شہادتیں موصول ہوئیں، شہادتوں کی شرعی حیثیت جانچنے کے بعد ان شہادتوں کو ناقص قرار دیا گیا۔ واضح رہے کہ پاکستان میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر منگل کو ہوگی۔

پاکستان میں شوال المکرم 1443 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا سید عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈکوارٹرز میں ہوئے۔اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی کے ممبران سمیت وزارت مذہبی امور جبکہ تکنیکی معاونت کیلئے محکمہ سپارکو، محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندگان شریک ہوئے۔اجلا س کے بعد چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد نے کہاکہ ملک بھر میں مطلع صاف تھا، کسی بھی علاقے سے چاند کی کوئی مصدقہ شہادت موصول نہیں ہوئی اور اس طرح 30 روزے پورے ہیں اور عید الفطر3 مئی بروز منگل کو ہوگی۔اس سے قبل صوبہ پنجاب اور سندھ کی زونل رویت ہلال کمیٹیاں بھی شوال کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کرچکی ہیں۔محکمہ موسمیات نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ اتوار کو چاند نظر آنے کے امکانات نہیں، عید الفطر 3 مئی منگل کے روز ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت چاندکی عمر 17 گھنٹے ہے اور چاند دکھائی دینے کیلئے اس کی عمر 19 گھنٹے ہونا ضروری ہے۔یاد رہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ملکوں میں عید الفطر پیر کو ہے، برطانیہ میں بھی پیر کو ایک ہی دن عید منائے جانے کا امکان ہے جبکہ افغانستان میں اتوار کو عید منائی گئی۔

موضوعات:



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…