جمعرات‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2026 

پاکستان اور بھارت پْرامن تصفیہ کیلیے مذاکرات کریں،سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق

datetime 18  اگست‬‮  2015 |

سری نگر(نیوز ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنماؤ ں نے بھارت اور پاکستان پر زوردیا ہے کہ وہ دیرینہ مسئلہ کشمیر کا خوش اسلوبی سے حل تلاش کرنے کیلیے پر امن مذاکرات شروع کریں۔بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی نے سری نگر میں جاری ایک بیان میں کنٹرول لائن پر فائرنگ میں قیمتی انسانی جانوں کے زیاں پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے انسانی حقوق کی بدترین پامالی قراردیا تاہم انھوں نے بنیادی مسئلہ کشمیرکے حل پر زوردیا جس کی وجہ سے کنٹرول لائن پرجنگ بندی لائن کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ علی گیلانی نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کو مسئلہ کشمیر کے حل کیلیے اقدام کرنے چاہئیں اور مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔ بھارت اپنی روایتی ہٹ دھرمی ترک کرتے ہوئے کشمیر کی متنازع حیثیت تسلیم کرے۔ میر واعظ عمر فاروق نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے امید ظاہر کی کہ پاک بھارت قیادت اس خوں ریزی کو بند کرنے کیلیے مثبت سوچ کا مظاہرہ کریگی۔میر واعظ نے رواں ماہ23 اگست کو پاک بھارت قومی سلامتی کے مشیروں کے درمیان مذاکرات کی حمایت بھی کی۔ یاسین ملک نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان امن صرف مسئلہ کشمیر کے مستقل حل کے ذریعے ہی قائم ہو سکتا ہے۔ دوسری طرف 14اگست کو پاکستان کے یوم آزادی پرسبز ہلالی پرچم لہرانے اور پاکستان کا قومی ترانہ پڑھنے پر کٹھ پتلی سرکار نے خاتون حریت رہنما آسیہ انداربی کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ دریں اثنا آسیہ اندرابی نے بھارت کے یوم آزادی 15اگست کو کٹھ پتلی وزیراعلیٰ مفتی سعید کی طرف سے دو قومی نظریہ مسترد کرنے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مفتی سعید اور بھارت کواپنے اس دعوے پر اتنا ہی اعتماد ہے تو پھر انھیں جموں وکشمیر میں استصواب رائے کرانے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…