کراچی (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی نے بھی حال ہی میں مسجد نبویؐمیں پیش آنے والے واقعے پر ردّعمل دے دیا۔ فیصل قریشی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ میں رسول محمدؐ کے روضہ اطہر کے قریب مسجد نبویؐ میں آوازیں کسنے اور گالم گلوچ کرنے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔اْنہوں نے کہا کہ آخر یہ کیسا سیاسی اختلاف ہے کہ روضہ رسول ؐ کے تقدس کا بھی احترام نہیں کیا گیا۔اداکار نے اپنے ٹوئٹ میں قرآن پاک کی آیات لکھتے ہوئے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو ہدایت عطا فرمائے، آمین۔