بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

اوباش نوجوانوں نے ترکی میں پاکستانیوں کے سرشرم سے جھکا دیے، انتہائی افسوسناک تفصیلات سامنے آ گئیں

datetime 30  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) اوباش نوجوانوں نے ترکی میں پاکستانیوں کے سرشرم سے جھکا دیے،بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ترکش خواتین اور بچوں کی ویڈیوز بنا کر ٹک ٹاک پر اپلوڈ کرنے کے واقعات کی وجہ سے عوام میں غم و غصہ پایا جاتا ہے

اور اوباش نوجوانوں کی اس حرکت کی وجہ سے سوشل میڈیا پر پاکستان مخالف ٹرینڈ چلتے رہے۔ترکش خواتین کی ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے والے لڑکے گرفتار کرلئے گئے ہیں لیکن ترکی کے عوام میں غم و غصہ پایا جا رہا ہے، ٹوئٹر ٹرینڈز میں ”پاکستانی پرورٹس“اور ”پاکستانی گیٹ آوٹ“ ٹاپ پر رہے ہیں۔جس دن ان لڑکوں کو گرفتار کیا گیا اس دن پاکستان مخالف بیانات ترکی میں سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈز میں شامل تھے۔ رپورٹ کے مطابق اس کے بعد ترکی میں پاکستان قونصلیٹ نے واٹس ایپ پر ایک ایڈوائزری جاری کی جس میں پاکستانی لڑکوں کی جانب سے ترکش خواتین کی ویڈیو بنانے اور ان کو اپ لوڈ کرنے کے واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا کہ احتیاط سے کام لیں، یہاں تک کہ جب آپ کسی جگہ یا مشہور عمارت کی بڑی تصویر لے رہے ہوں تو نظر رکھیں کہ اس سے کوئی غلط مطلب نہ نکال لے۔ترکش خواتین نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہراساں کیے جانے کے واقعات خواتین کا عالمی مسئلہ ہیں، پہلے ہمیں ترکش مرد ہراساں کر چکے ہیں لیکن اب غیر ملکی مردوں کی طرف سے بھی ایسے واقعات دیکھنے میں آ رہے ہیں جس ہم اپنے آپ کو اپنے ہی ملک میں غیر محفوظ سمجھ رہی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…