منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

الیکشن کمیشن سے نہ لڑیں، فارن فنڈنگ کی چوری کا کیس لڑیں، تحریک انصاف کے الزامات پر وزیر داخلہ کا ردعمل

datetime 28  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ خاں نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان سے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن سے نہ لڑیں، فارن فنڈنگ کی چوری کا کیس لڑیں،آئین، پارلیمنٹ، عدلیہ کے بعد الیکشن کمشن سے غنڈہ گردی نہ کریں، آئین، قانون اور اداروں کا احترام کریں ،

غنڈہ گردی کی تو قانون آپ کے سامنے کھڑا ہوگا ۔ اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے کہاکہ جمہوری حکومت آنے سے ملک میں سکون اور چندآئین شکن بے سکون ہیں ،عوام کو اب سکون ہے کہ روز کی گھبراہٹ اور بے سکونی سے نجات ملی ۔ انہوںنے کہاکہ کْرسی کے نشے میں مبتلا ٹولہ حالت گھبراہٹ میں ہے، مفت کی روٹی بند ہونے کے بعد ایسی حالت ہو ہی جاتی ہے ۔انہوںنے کہاکہ انتشار چند ذہنوں تک محدود ہوگیا ہے، ملک اب استحکام، ترقی اور خوش حالی کی سمت چل پڑا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ مہنگائی، لوڈشیڈنگ کا خاتمہ، معیشت کی روانی پر جنگی بنیادوں پر کام جاری ہے ،ہم سے جنگ کرنے والوں کو عوام نمٹ لیں گے۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے ان مسائل سے جنگ کرنی ہے جنہوں نے چار سال سے عوام کومصیبت میں ڈالا ہوا ہے ،ہم نے قوم کو مہنگائی ، بے روزگاری اور لوڈشیڈنگ سے سکون دینا ہے۔ انہوںنے کہاکہ شہبازشریف سپیڈ سے مہنگائی، بے روزگاری، لوڈشیڈنگ کو ختم کرکے دَم لیں گے ،گھبراہٹ صرف عوام کو چار سال گھبراہٹ میں ڈالنے والوں پر طاری ہے،عوام پر گھبراہٹ طاری کرنے والوں کی گھبراہٹ شہبازشریف سپیڈ کی وجہ سے مزید بڑھتی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…