منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

فرح خان گوگی کی بنی گالہ میں ایک اور قیمتی جائیداد نکل آئی، ڈیڑھ سال میں صرف بنی گالہ میں تین ارب کی مالیت کے اثاثے بنائے، حیران کن انکشافات

datetime 28  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ، این این آئی)فرح خان گوگی کی بنی گالہ میں ایک اور قیمتی جائیداد نکل آئی، ڈیڑھ سال میں صرف بنی گالہ میں تین ارب کی مالیت کے اثاثے بنائے،سماء نیوز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ فرح خان کی بنی گالہ میں ایک اور قیمتی جائیداد نکل آئی ہے، جائیداد کی مالیت پچاس کروڑ سے زائد ہے،نجی ٹی وی کے پاس موجو د دستاویزات کے مطابق فرح خان نے چالیس کنال زمین اگست 2021ء میں خریدی،

جائیداد علی ملک سے تین کروڑ بیس لاکھ میں خریدی گئی، فرح خان نے دو سال میں بنی گالہ میں مجموعی 240 کنال زمین خریدی، اکتالیس کروڑ ادا کیے گئے ہیں، مارکیٹ ویلیو اس زمین کی تقریبا ً تین ارب روپے بنتی ہے، واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو(نیب) نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان عرف فرح گوگی سے متعلق انکوائری کا آغاز کردیا۔نیب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق انکوائری نامعلوم ذرائع آمدن اور منی لانڈرنگ کے الزامات پر کی جائیگی، ڈی جی نیب لاہور کو قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دے دیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق فرح خان پر مختلف کاروبار کے نام پر بہت سے بینک اکاؤنٹس رکھنے کا الزام بھی ہے، فرح خان کے اکاؤنٹ میں گزشتہ 3 سال میں 847 ملین روپے ملے ہیں۔ نیب کے مطابق اتنی رقم فرح خان کے پروفائل کے مطابق نہیں ہے، یہ رقوم فرح خان کے ذاتی اکاؤنٹ میں ڈالی گئیں اور فوری نکال لی گئیں، میڈیا رپورٹس میں فرح خان پر غیر قانونی ذرائع سے اثاثے بنانے کے الزامات لگائے گئے تھے۔نیب اعلامیے میں کہا گیا کہ فرح خان کے انکم ٹیکس ریٹرنز میں ان کے اثاثے 2018 سے غیر معمولی طور پر بڑھے، اسی دوران فرح خان 9 بار امریکا اور 6 بار یو اے ای بھی گئیں۔خیال رہے کہ سال 2018 میں ہی عمران خان اقتدار میں آئے تھے اور اسی سال عثمان بزدار وزیراعلیٰ پنجاب کے منصب پر فائز ہوئے تھے،

ذرائع کے مطابق عثمان بزدار کی تعیناتی میں فرح خان کا اہم کردار تھا۔خیال رہے کہ سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان رواں ماہ کے آغاز میں دبئی روانہ ہوگئی تھیں۔(ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے فرح خان پر ٹرانسفر، پوسٹنگ اور دیگر معاملات میں پیسے لینے کا الزام لگایا ہے۔

موضوعات:



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…