جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

عمران کو جتنے موقع ملے کسی ڈکٹیٹر کو بھی نہیں ملے، احسن اقبال

datetime 26  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن کے رہنما وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ جتنے مواقع عمران خان کو ملے کسی ڈکٹیٹر کو بھی نہیں ملے، عمران نے پاکستان کی معیشت کو تباہ کر دیا،چین، امریکا اور یورپی یونین سے تعلقات متاثر کئے، خلیجی ممالک سے بھی تعلقات سرد مہری میں دھکیل دیئے،عمران خان کی نالائقی کو پاکستان اسپیڈ سے بدلیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ اپنی چار سال کی تباہی کا ہم سے چار دنوں میں حساب مانگتے ہیں، عمران خان کی نالائقی کو پاکستان اسپیڈ سے بدلیں گے۔احسن اقبال نے کہا کہ اسلام آباد میٹرو منصوبہ چار سال سے تباہ ہورہا تھا، حکومت بدلی تو چار سال سے نہ چلنے والا منصوبہ پانچ دنوں میں آپریشنل ہوگیا۔لیگی رہنما نے کہا کہ عمران نیازی چاہتا ہے اس کی کرپشن پر سوال نہ پوچھا جائے، وہ ہٹلر کی سیاست پاکستان میں نافذ کرنا چاہتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ فارن فنڈنگ کیس میں کیوں منہ چھپا رہے ہو، فنڈنگ کیس میں ہاتھ اور دامن صاف ہے تو رسیدیں دکھائیں۔احسن اقبال نے کہاکہ توشہ خانہ کیس میں عمران نیازی بھاگتا اور منہ چھپاتا پھر رہا ہے، کوئی اتنا چھوٹا وزیراعظم نہیں آیا جس نے بازاروں میں تحفے بیچے ہوں، عمران نیازی پاکستان کی آزادی کے ہیرو نہیں ولن ہیں۔انہوں نے کہا کہ امید ہے ادارے بلیک میلنگ میں نہیں بلکہ آئین و قانون کے مطابق فیصلہ کریں گے۔احسن اقبال نے کہا کہ اپوزیشن کی گگلی سے آپ کی تینوں وکٹیں گر گئیں، آپ کو سڑکیں ناپنا اور چندے اکٹھے کرنے آتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کی جماعت کی وجہ سے 25روز سے پنجاب میں بدترین انتظامی بحران ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کی ایگو ماؤنٹ ایورسٹ سے بڑی ہوگی مگر ملکی آئین کی ایگو اس سے بھی زیادہ اونچی ہے،کسی کو ملک کے آئین سے کھلواڑ کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…