جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

سندھ ہائی کورٹ میں پسند کی شادی کا ایک اور کیس سامنے آگیا

datetime 26  اپریل‬‮  2022 |

کراچی (این این آئی) میر پور برڑو جیکب آباد کی لڑکی عزت نے عرفان نامی لڑکے سے کراچی میں کورٹ میرج کرلی۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں پسند کی شادی کا ایک اور کیس سامنے آگیا ، میر پور برڑو جیکب آباد کی لڑکی عزت نے

عرفان نامی لڑکے سے کراچی میں کورٹ میرج کرلی۔لڑکی والدین کی جانب سے دائر مقدمہ ختم کرانے کے لیے سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئی، عدالت میں عزت نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ میں نے عرفان سے اپنی مرضی سے پسند کی شادی کی ہے، مجھے کسی نے اغوا نہیں کیا۔سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ لڑکی کی عمر بظاہر 18 سال سے کم ہے، جس پر جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کا کہنا تھا کہ لڑکی کے والدین نے اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا، لڑکی کہہ رہی ہے اسے کسی نے اغوا نہیں کیا۔عدالت کا کہنا تھا کہ اگر والدین کو عمر کی حد پر اعتراض ہے تو الگ سے کیس دائر کریں ، لاہور ہائیکورٹ نے بھی قرار دیا ہے لڑکی اگر بالغ ہے تو اپنی مرضی سے شادی کرسکتی ہے۔عدالت نے تفتیشی افسر کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ لڑکی کا بیان ریکارڈ کرکے شوہر کے ساتھ جانے دیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…