سبی (آئی این پی)لاہور سے ایران جانے والی مال گاڑی سبی کے قریب ریلوے اسٹیشن پرکھڑی بولان میل سے ٹکرا گئی۔ریلوے حکام کے مطابق حادثہ سبی کے قریب پیرو کنری ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا جہاں لاہور سے ایران جانے والی مال گاڑی انجن کے بریک فیل ہونے کے باعث پہلے سے کھڑی بولان میل سے ٹکرا گئی۔ریلوے حکام کے مطابق بولان میل سے ٹکرانے کے بعد مال گاڑی کی چار بوگیاں جب کہ بولان میل کا انجن اور دو خالی بوگیاں پٹری سے اترگئیں۔حادثے میں مال گاڑی کاگارڈ ، بولان میل کا ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے سبی منتقل کردیا گیا، خوش قسمتی سے کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا۔حادثے کے بعد کوئٹہ سبی ریلوے سیکشن پر ٹرینوں کی آمد رفت معطل ہوگئی جب کہ واقعے کی اطلاع ملنے پر ڈی ایس ریلویز کوئٹہ علی محمد آفریدی ریلوے کے عملے کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔
انتہائی افسوسناک واقعہ، 2ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
200 یونٹس تک بجلی کے بلوں پر سبسڈی ختم ہونے کی خبریں،وزارت توانائی کا بڑا اعلان
-
ایک سے زائد سنگل فیز میٹرلگا کر بجلی بلوں میں سبسڈی حاصل کرنے والے صارفین کی شامت آگئی
-
تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا
-
وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا
-
عید پر حکومت کا اہم اعلان! سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
خلیجی ممالک سے ایک لاکھ 65 ہزار پاکستانی ملک بدر
-
پانچ سو ڈالر
-
اسکولوں میں 3 ماہ کی تعطیلات کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت کو نوٹس
-
ٹرمپ نے ایران پر حملہ آخری لمحے میں کیوں روکا؟ اسرائیلی صحافی نے خفیہ وجہ بتا دی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
پاکستان اور آئی ایم ایف بجٹ مذاکرات، پیٹرولیم لیوی 100 روپے فی لیٹر تک جانے کا امکان
-
عمر گل نے شاہین آفریدی سے لڑائی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی
-
واٹس ایپ اکائونٹ بند ہونے کا خطرہ، پی ٹی اے نے صارفین کو خبردار کردیا
-
موبائل صارفین بیلنس کٹوتی سے کیسے محفوظ رہیں؟ بالکل مفت اور آسان طریقہ



















































